Banner
Daily Sahafat Quetta
September 14, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندیدنیا میں بدامنی کے پیچھے امریکی پالیسیوں کا کردار ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقبائیک، رکشا، 800 سی سی تک گاڑیوں کیلیے پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف کا اعلانجماعت اسلامی سے پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے مزید مہلت مانگ لیزبیر خان کاکڑ پی ٹی آئی کوئٹہ ایسٹ کے صدر منتخب، پی ٹی آئی بلوچستان کی مبارکبادگڈانی کشتی حادثے میں 6 ماہی گیر ڈوب گئے، 3 کو بچا لیا گیاشاہرگ کی کوئلہ کان میں بڑا حادثہ، 6 کانکن تاحال اندر پھنسےکوئٹہ میں بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر 11 عمارتیں اور پلازے سیلپاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئےبلوچستان کے عوام کی نئے صوبے کے قیام کی پُر زور حمایتبلوچستان کے سرکاری کالجز میں تقریبات اور تنظیمی سرگرمیوں پر پابندی

وزیراعلیٰ بلوچستان بغیر بلٹ پروف گاڑی زیارت پہنچ گئے، دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

کوئٹہ/زیارت: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی پیر کے روز بغیر بلٹ پروف عام گاڑی میں زمینی راستے سے زیارت پہنچ گئے، جہاں وہ امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے اور شہداء کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کریں گے۔

زیارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور حکومت عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی۔

انہوں نے کہا، “جہاں کوئی بلوچستانی مشکل میں ہوگا، میں خود اس کے پاس پہنچوں گا۔ حالات مشکل ضرور ہیں مگر حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔”

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ زیارت شہداء کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور انہیں حوصلہ دینے کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہو چکے ہیں اور پولیس کے بہادر جوانوں نے آخری سانس تک بہادری سے مقابلہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ شہداء کے بچوں کی تعلیم، کفالت اور روشن مستقبل کی ذمہ داری حکومت بلوچستان اٹھائے گی اور انہیں کبھی یتیمی کا احساس نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا، “میرے جوان اگر بلٹ پروف گاڑیوں کے بغیر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں تو میرا ضمیر مجھے بھی بلٹ پروف گاڑی میں سفر کی اجازت نہیں دیتا۔ زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، میں اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں۔”

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، اس لیے قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس معاملے پر سیاست کے بجائے حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا ساتھ دیں۔

وزیراعلیٰ کے مطابق زرقون اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جس میں فرنٹیئر کور اور بلوچستان پولیس مشترکہ کارروائیاں کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کا خون بہانے والے دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *