Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہپانی ، نعمت بھی ، ذمہ داری بھی۔۔۔پاکستان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کیلئے فریقین سے رابطے میں ہے ،ترجمان دفتر خارجہڈی آئی خان ، پولیس لائنز کے مال خانے میں دھماکا ، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے انچارج زخمیجنگل کی حکمرانی اور تماشائی سیاست کا المیہقلات خالق آباد بازار ایک ہفتے بعد دوبارہ کھل گیا، تجارتی سرگرمیاں بحالتربت سے ملنے والی 6 لاشیں مغوی مزدوروں کی نکلیں، بابر یوسفزئیرفیع اللہ کی ہمت اور حوصلہ پوری قوم کے نوجوانوں کے لیے مثال ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے ضلع تربت میں لرزہ خیز وقوعہ 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدلاہور میں گھر کی چھت گر گئی ، 9 افراد جاں بحق ، 3 زخمیبی آر سی لورالائی کے طلبہ کا یونیورسٹی آف لورالائی کا تعلیمی دورہ

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی خصوصی ہدایت پر محنت کش خاندانوں کے لیے تاریخ ساز اقدام

اسلام آباد۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے وژن اور محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کے عزم کے تحت، وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے ورکرز ویلفیئر فنڈ کے سیکرٹری ذوالفقار احمد کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے ملک بھر کے رجسٹرڈ محنت کشوں کے مزید ایک لاکھ بچوں کو جماعت اول سے ایف اے (انٹرمیڈیٹ) تک تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے منصوبے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ اقدام محض تعلیمی سہولیات میں اضافہ نہیں بلکہ محنت کش طبقے کے لیے ریاست کے اعتماد، احترام اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ یہ تاریخی اقدام وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے اس عزم کا عملی اظہار ہے کہ ملک کے ہر محنت کش خاندان کو ترقی اور خوشحالی کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔

انہوں نے کہا:

“پاکستان کی ترقی صرف صنعتوں سے وابستہ نہیں، بلکہ اُن محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم سے جڑی ہوئی ہے جو ان صنعتوں کو اپنے خون پسینے سے چلائے رکھتے ہیں۔ آج ہم صرف ایک لاکھ مزید بچوں کو تعلیمی سہولت فراہم نہیں کر رہے، بلکہ ایک لاکھ خاندانوں کو امید، وقار اور بہتر مستقبل دے رہے ہیں۔”

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، نہ کہ کسی مخصوص طبقے کا استحقاق۔ محنت کشوں کے بچوں کو بھی وہی مواقع حاصل ہونے چاہئیں جو معاشرے کے دیگر بچوں کو میسر ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس منصوبے کے ذریعے ملک بھر میں تعلیمی رسائی کو مزید وسعت دی جائے گی تاکہ کوئی بھی مستحق بچہ محض مالی مشکلات کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔

چوہدری سالک حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ کو ایک جدید، مؤثر اور عوام دوست ادارہ بنایا جائے گا، جہاں ہر پالیسی اور ہر اقدام کا مرکز محنت کش اور اس کا خاندان ہوگا۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا:

“جس ہاتھ نے پاکستان بنایا، اب اُس کے بچے پاکستان کا مستقبل لکھیں گے۔”

ایک لاکھ خواب، ایک تاریخی فیصلہ، ایک روشن پاکستان۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *