Banner
Daily Sahafat Quetta
November 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلانمستحق شہری کے علاج، روزگار اور بنیادی سہولیات سے محرومی برداشت نہیں کریں گے، وزیراعلیٰ بلوچستانپشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایم این اے نور عالم کا بھانجا و نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحقسونے و چاندی کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر بڑی کمیبانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، بیرسٹر گوہربرطانیہ اور پاکستان کا نادرا، سائبر کرائم، انسداد منشیات، ویزا فراڈ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقشورِ عنادل۔۔۔ لفظوں کی خوشبو، احساس کی موسیقی اور محبت کا نغمہمولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی مبینہ ڈرون عکس بندی کے خلاف اوستہ محمد میں احتجاجعوامی مسائل کے حل کے لیے مثبت اور تعمیری صحافت وقت کی ضرورت ہے، میر اورنگزیب خان دیناریمشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا شکر گزار ہوں، آئندہ بھی ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا، سردار امیر بخش بھٹوپیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں 5 فیصد کمی کا اعلان

وزارتِ تجارت کا ایران کے ساتھ مخصوص برآمدات کے لیے 60 روزہ خصوصی رعایت کا فیصلہ

وزارتِ تجارت نے ایران کے ساتھ تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے مخصوص برآمدی اشیاء پر 60 روزہ عارضی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی منظوری سے برآمدی پالیسی 2022 کی شق نمبر 3 کے تحت بعض مخصوص اشیاء کے لیے بینک کے ذریعے ادائیگی کی لازمی شرط میں عارضی نرمی دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رعایت 2 جولائی سے 30 اگست 2026 تک نافذ رہے گی، جس کے دوران مخصوص برآمدات کے لیے فنانشل انسٹرومنٹ جمع کرانے کی شرط میں بھی عارضی چھوٹ دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران کے ساتھ براہِ راست بینکاری چینل نہ ہونے کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ برآمدی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

اس رعایت کے تحت ایران کو فضائی راستے سے کیلا، آم اور گوشت برآمد کرنے والوں کو سہولت حاصل ہوگی، جبکہ زمینی راستے سے چاول، آلو، گوشت، جیلاٹن، مکئی، تل اور مویشیوں کی خوراک کی برآمد پر بھی یہ رعایت لاگو ہوگی۔ Textiles& Nonwovens

ذرائع کے مطابق وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان کو ایران کے راستے چاول برآمد کرنے والوں کو بھی اسی سہولت سے فائدہ حاصل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدی پالیسی 2022 کی شق نمبر 3 کے تحت پاکستان سے ہر برآمد اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے قواعد کے مطابق کرنا ضروری ہوتا ہے، تاہم اس فیصلے کے تحت صرف بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط میں عارضی نرمی دی گئی ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ برآمدات کی رقم پاکستان واپس لانا بدستور لازمی ہوگا، جبکہ برآمد کنندگان کو تحریری یقین دہانی بھی کرانا ہوگی کہ وہ مقررہ مدت میں زرِ مبادلہ ملک میں واپس لائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع نے مزید واضح کیا کہ یہ فیصلہ ایران کے ساتھ مکمل بینکاری نظام بحال کرنے یا ہر قسم کی بینکنگ تجارت کی اجازت دینے سے متعلق نہیں، بلکہ صرف چند مخصوص برآمدی اشیاء کے لیے محدود مدت کی خصوصی رعایت ہے، جبکہ زرِ مبادلہ سے متعلق تمام قوانین بدستور نافذ العمل رہیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *