Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمیجمہوریہ بیلاروس کے اعلیٰ سطحی دفاعی وفد کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقاتجھل مگسی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ ایک شخص قتلدفاتر میں تاخیر، عوام کی تذلیل اور گرتا ہوا نظامِ حکمرانیبلوچستان میں امن کیسے قائم ہوگا؟مولانا عزیز الرحمن جالندھری کے انتقال پر حافظ حسین احمد کا اظہارِ تعزیتانسانی اسمگلنگ ایک سنگین اور منظم جرم ہے،سعادت خانصوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا خلیق الرحمن سے مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما صفدر خان باغی کی ملاقاتایم پی اے میر طارق مگسی کی بنگلزئی ہاؤس آمد، اظہارِ تعزیتسورینج کول مائن میں گیس دھماکہ، 25 سے زائد کان کن پھنس گئےذہنی و فکری معذوری کے حامل بچوں کے لیے ڈے کیئر اور علاج و بحالی کے مراکز بنائے جائیں،سلمی سعید ہاشمی

کوئٹہ: بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، سیوریج پانی سے اگائی سبزیاں تلف

صوبائی وزیر و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نور محمد دمڑ کی خصوصی ہدایات پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی مضر صحت سبزیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاو¿ن کا آغاز کر دیا۔ اس سلسلے میں کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر 22 ایکڑ اراضی پر سیوریج کے پانی سے تیار کی گئی گوبھی، پودینہ، دھنیا، خلفہ، پیاز اور چقندر کی فصلیں تلف کر دی گئیں۔ کارروائی ڈائریکٹر آپریشنز فخرالدین مری کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی۔اس دوران ٹیموں نےتقریباً 22 ایکڑ اراضی پر زیر کاشت و تیار مضر صحت فصلوں کو تلف کیا تاکہ یہ سبزیاں مارکیٹ تک نہ پہنچ سکیں اور شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔مہم سے متعلق ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا کہ عدالتِ عالیہ کے احکامات اور حکومتی ہدایات کے باوجود سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ نالوں اور سیوریج کے پانی سے اگائی گئی خوردنی فصلیں انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہیں کیونکہ ان میں مضر جراثیم، بھاری دھاتیں اور دیگر آلودہ اجزاء موجود ہوتے ہیں، جو مختلف مہلک بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی مرحلہ وار دیگر علاقوں میں بھی ایسی مضر صحت سبزیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور جہاں کہیں بھی نالوں کے پانی سے اگائی گئی خوردنی سبزیاں پائی گئیں، انہیں فوری طور پر تلف کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل نے واضح کیا کہ قانون کے مطابق سیوریج کے پانی کا استعمال صرف غیر خوردنی فصلوں تک محدود ہے، جبکہ اس پانی سے سبزیوں یا دیگر خوردنی اجناس کی کاشت سخت ممنوع ہے۔ خلاف ورزی کے مرتکب کاشتکاروں کے خلاف نہ صرف فصلیں تلف کی جائیں گی بلکہ ان کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔حبیب اللہ خان نے عوام اور میڈیا سے اپیل کی کہ وہ ناقص، ملاوٹی اور مضر صحت خوراک یا سیوریج کے پانی سے کاشت کی جانے والی سبزیوں کی فوری نشاندہی کریں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی ناقص خوراک سے متعلق شکایات کے اندراج کے نظام کو مزید مو¿ثر اور فعال بنا رہی ہے تاکہ شہریوں کی شکایات پر فوری ردعمل دیتے ہوئے عوامی صحت کا ہر ممکن تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *