Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
روہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاکروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعامریکی ریاست فلوریڈا میں نجی مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 9 افراد ہلاک

لوئر دیر میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ، 6 دہشت گرد ہلاک

لوئر دیر کے علاقے برچڑئی تالاش میں پولیس اور خوارج کے مابین جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق، محکمہ انسداد دہشتگردی اور ضلعی پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا گروہ ضلع دیر کی پہاڑیوں میں موجود ہے۔ مزکورہ دہشت گرد چند دن قبل باڈوان پل چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے جس میں کانسٹیبل محمد اسماعیل شہید ہوئے تھے۔

اس المناک واقعے کے بعد سی ٹی ڈی نے ڈسٹرکٹ پولیس کے ساتھ فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی شروع کی اور آج جب دہشت گرد اپنی کمین گاہوں سے واردات کی غرض سے نکلے تو جوانوں نے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر دہشت گردوں نے پولیس پارٹیوں پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس کی جانب سے حق حفاظت خود اختیاری اور دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے جوابی کارروائی کی گئی جو کافی وقت تک جاری رہی۔ فائرنگ رکنے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک پائے گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں خلیل الرحمان عرف صدام، نجم الدین عرف ابوجانہ اور کفایت اللہ شامل ہیں جبکہ دیگر دہشت گردوں کی شناخت کی جا رہی ہے۔

دہشت گردوں کے قبضے سے 6 عدد کلاشنکوف، 3 عدد ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔ مزکورہ دہشت گرد محکمہ انسداد دہشتگردی کو دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔ علاقے میں دہشتگردوں کے فرار ہونے والے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مشترکہ سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔

آئی جی پی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے اس کامیاب کارروائی پر محکمہ انسداد دہشتگردی اور ضلعی پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ پوری طاقت کے ساتھ جاری رہے گا اور ریاست کی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے اپنے بیان میں کہا کہ شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام مطلوب دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر کے علاقے میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا اور پولیس کی ستائش کی۔

انہوں نے 6 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سی ٹی ڈی اور پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا اور پولیس کے بہادر سپوتوں نے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، قوم کو سی ٹی ڈی اور پولیس کے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *