Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستانچین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقعبلوچستان کے معذور سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، الاؤنس میں اضافہمستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمیبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستان

بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وسائل میں اضافے کا فیصلہ تمام صوبوں نے رضاکارانہ طور پر کیا، وزیراعظم شہباز شریف


اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان پر خرچ کیے جانے والے وسائل کے حوالے سے ان کے مؤقف کو غلط انداز میں پیش کیا گیا، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی مجموعی ترقی سے جوڑ کر دیکھا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ان کی تقریر کا ریکارڈ نکال لیا جائے، انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ چاروں صوبوں نے رضاکارانہ طور پر قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت بلوچستان کے حصے میں سو فیصد اضافہ کیا تھا اور یہ فیصلہ خوش دلی سے کیا گیا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے یہ بات ہمیشہ ادب اور عاجزی کے ساتھ کی ہے اور آج بھی ان کا یہی مؤقف ہے کہ جب تک چاروں صوبے ترقی کے سفر میں برابر کے شریک نہیں ہوں گے، اس وقت تک پاکستان کی حقیقی ترقی ممکن نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ ان کی بات کو قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف نے مختلف رنگ دیا، جس پر انہیں افسوس ہے، تاہم ہر شخص کو اپنے نقطۂ نظر کے اظہار کا حق حاصل ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاق تمام صوبوں بالخصوص بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتا رہے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *