Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقدسوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی نوٹیفکیشن جعلی ہے، بابر یوسفزئیاسسٹنٹ کمشنر مسلم باغ کا انسدادِ پولیو مہم کے دوران یونین کونسل ٹاؤن کا دورہ؛ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہمحکمہ بی اینڈ آر قلات کی جانب سے متعدد ترقیاتی کاموں کا ٹینڈر جاریگورنمنٹ ڈائری فارم پشین کی جانب سے الیکٹرانک ٹینڈر نوٹس جاریمحکمہ لائیو اسٹاک پشین کی جانب سے ٹینڈر نوٹس جاریکوئٹہ کشمیر کالونی میں واٹر سپلائی اور سولر سسٹم کا ٹینڈر جاریاسلام آباد، چئیرمین مارکیٹ کمیٹی ایم ساجد عباسی سے عنصر عباسی اشراق عباسی اور الو پیاز یونین کے صدر چوہدری وسیم کی ملاقاتہزار گنجی میں بدامنی کے واقعات پر خاموش نہیں رہیں گے، جمعیت علمائے اسلام کوئٹہگنداواہ: ایم ایس ڈاکٹر منصور احمد کھوسہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہفوجی فرٹیلائزر کمپنی کا سال 2026 کا تیسرا کارپوریٹ بریفنگ سیشن منعقد

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈکوارٹرز میں تقریب کا انعقاد
سینیٹر روبینہ خالد کا شہید محترمہ بینظیر بھٹوکی عظیم قربانیوں کو شاندار خراجِ عقیدت؛ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں؛ بی آئی ایس پی پر تنقید غریب عوام کے سماجی تحفظ کے حق پر تنقید ہے؛ ادارے کو بند کرنے کی باتیں قابل قبول نہیں؛ ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کو بھکاری یا فقیر کہنا افسوسناک ہے؛ مثبت تجاویز اور تعمیری تنقید کا خیرمقدم کرتے ہیں؛ نیا ادائیگی نظام، ری سرٹیفیکیشن اور سکل ٹریننگ پروگرامز اہم اصلاحاتی اقدامات ہیں؛ مستحق خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا؛ نئے ادائیگی نظام کی کامیابی کیلئے کوشاں ہیں: سینیٹر روبینہ خالد کا خطاب
تقریب کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی دستاویزی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا

شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 73ویں سالگرہ کے حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ہیڈکوارٹرز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عصمت نواز، ادارے کے افسران اور عملے نے شرکت کی۔ محرم الحرام کے احترام کے پیش نظر یہ تقریب مقررہ وقت سے قبل منعقد کی گئی تھی۔
چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسی عظیم شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پر ہونے والی تنقید دراصل غریب عوام کے سماجی تحفظ کے حق پر تنقید کے مترادف ہے۔ جس کے پاس کچھ نہ ہو، اس کے لیے معمولی سہارا بھی بہت اہمیت رکھتا ہے۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ اصلاحات کا خیرمقدم کیا جاتا ہے، تاہم اداروں کو بند کرنے کی باتیں قابل قبول نہیں۔ مثبت تجاویز اور تعمیری تنقید ہمیشہ خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد مستحق خاندانوں کو بھکاری یا فقیر کہنا افسوس ناک ہے۔ حکومت کا کام شہریوں کو تحفظ، تعلیم، صحت اور سماجی تحفظ فراہم کرنا ہے۔
چیئرپرسن نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں بہتری کا عمل جاری ہے۔ نیا ادائیگی نظام، ری سرٹیفیکیشن اور سکل ٹریننگ پروگرامز اہم اصلاحاتی اقدامات ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ بی آئی ایس پی کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا۔ ایک کروڑ سے زائد خاندانوں کے مفاد کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستحق خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا بلکہ انہیں ہنرمند اور خودمختار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ادائیگی نظام کی کامیابی کے لیے ٹیم ورک اور بھرپور محنت ناگزیر ہے۔
تقریب کے دوران شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی دستاویزی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔ تقریب کے اختتام پر سینیٹر روبینہ خالد نے افسران اور عملے کے ہمراہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *