Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیلفیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی دفاعی کمپنی کے وفد کی ملاقاتنجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں، شادی سے قبل کون سا اہم فیصلہ کر لیا تھا؟، مومنہ اقبال نے راز افشاں کردیاگنداخہ، اوستا محمد سمیت مختلف علاقوں میں تیز آندھی کے ساتھ بارش، موسم خوشگوارٹیکنالوجی کو صرف حاضری نہیں، تدریس بہتر بنانے کیلئے بھی استعمال کیا جائے، مولانا ہدایت الرحمنسردار سرفراز ڈومکی ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے، میر سرفراز بگٹییونیورسٹی آف لورالائی میں مینٹرنگ پروگرام اختتام پذیر، مینٹرز اور مینٹیز میں سرٹیفکیٹس تقسیمقمر سلطانہ کا لورالائی کے گرلز پرائمری اسکولوں کا اچانک دورہ، تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہاسمارٹ لاگ ڈاؤن ملک مفلوج کرنے کے مترادف ہے، سید امان شاہبھارتی جیل میں قید عبدالواسع کی رہائی کیلئے حکومت سے سفارتی کردار ادا کرنے کی اپیلملاوٹی دودھ کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم، پہلے روز 2 یونٹس سیل

ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے‘ خون کا ایک عطیہ کسی انسان کے لیے نئی زندگی کا پیغام ہے، بخت محمد کاکڑ

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن انسانیت کی خدمت، ایثار اور سماجی ذمہ داری کے جذبے کو اجاگر کرنے کا دن ہے عوام سے رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کی روایت کو فروغ دینے کے لیے اجتماعی طور پر اپنا کردار ادا کریں‘انہوں نے کہا کہ خون کا ایک عطیہ کسی انسان کے لیے نئی زندگی اور امید کا پیغام بن سکتا ہے ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے، اس لیے رضاکارانہ خون کا عطیہ ایک عظیم انسانی خدمت ہے صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ محفوظ اور رضاکارانہ خون کی دستیابی ایک مو¿ثر نظامِ صحت کی بنیادی ضرورت ہے۔ حادثات، بڑے آپریشنز، زچگی اور مختلف بیماریوں میں مبتلا مریضوں کی زندگی بروقت خون کی فراہمی سے وابستہ ہوتی ہے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے صحت کے شعبے میں تاریخی اصلاحات متعارف کرا رہی ہے، جبکہ مزید بہتری کے لیے بھی عملی اقدامات جاری ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے شروع کی گئی پیپلز ایئر ایمبولینس سروس دور دراز علاقوں کے مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیے جانے والے مریضوں کی جان بچانے میں محفوظ خون کی بروقت دستیابی انتہائی اہمیت کی حامل ہے صوبائی وزیر صحت نے رضاکارانہ خون عطیہ کرنے والے افراد کو انسانیت کے حقیقی محسن قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بے لوث خدمت انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور فلاحی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ معاشرے میں خون عطیہ کرنے کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کردار ادا کریںانہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا کہ آئیں، انسانیت کی خدمت اور ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے رضاکارانہ خون عطیہ کرنے کی روایت کو فروغ دیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اپنا مو¿ثر کردار ادا کیا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *