Banner
Daily Sahafat Quetta
November 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروعدہشت گردی کے سہولت کاروں میں خیبرپختونخوا کی نااہل اور لاتعلق حکومت بھی تھی، ڈی جی آئی ایس پی آرروہڑی میں منشیات کے مبینہ کاروبار میں اضافہ، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں پڑنے کا خدشہایس ایس جی سی کوئٹہ کے سینئر افسر حاجی نصیر لہڑی کی تھیفٹ کلیم انچارج محمد زبیر سے ملاقاتعزیز اللہ ماما کاکڑ کی سیاسی جدوجہد اور خدمات ناقابلِ فراموش ہیں، سردار منظور احمد خان کاکڑمکہ معاہدہ اور پاکستان کا مستقبل: سفارتی امکانات، علاقائی تقاضے اور عالمی منظرنامہٹرائی نیشن سیریز: پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائدپاکستان کی معیشت 3 دہائیوں سے جمود کا شکار قراربانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئیقطر کی ثالثی میں بڑی پیش رفت، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 48 گھنٹوں کا نیا منصوبہ پیش کردیاوزیراعلیٰ پنجاب کا دیہی خواتین کے روزگار کے لیے بڑا منصوبہ، رجسٹریشن شروع

وفاقی بجٹ میں عوامی امیدوں پر شب خون مارا گیا، ملک سکندر خان ایڈووکیٹ


کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اور سابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے وفاقی بجٹ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اشرافیہ طبقے کو نوازنے کے لیے عوام کی امیدوں پر شب خون مارا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ہدایات کے تحت تیار کیا گیا بجٹ معاشی استحکام لانے میں ناکام رہے گا اور اس کے نتیجے میں غریب اور متوسط طبقے پر مزید بوجھ پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایسی کوئی مؤثر پالیسی شامل نہیں جس سے عوام، تاجروں یا کاروباری طبقے کو حقیقی فائدہ پہنچ سکے۔

ملک سکندر خان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے اعداد و شمار اور دعوؤں کے ذریعے عوام کو مطمئن کرنے کی کوشش کی ہے، تاہم حقیقت یہ ہے کہ سفید پوش اور متوسط طبقہ مسلسل معاشی دباؤ اور غربت کا شکار ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بجٹ میں بلوچستان کو یکسر نظر انداز کیا گیا ہے اور صوبے کے مسائل و ضروریات کو خاطر میں نہیں لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن اور شاہانہ مراعات ختم کرنے کے بجائے نئے ٹیکسز عائد کیے گئے ہیں، جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ظالمانہ ٹیکس نظام سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی کا باعث بن رہا ہے، جس کے نتیجے میں سرمایہ ملک سے باہر منتقل ہو رہا ہے اور قومی معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان جلد وفاقی بجٹ کے حوالے سے پارٹی کا آئندہ لائحہ عمل دیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *