Banner
Daily Sahafat Quetta
November 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاداوتھل نیشنل بینک ڈکیتی کیس میں بڑی پیش رفت، 20 کروڑ 20 لاکھ روپے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ میں 70 لاکھ روپے کی وارداتیں کرنے والا پانچ رکنی گینگ گرفتار، پولیس اہلکار اور خواتین بھی گروہ میں شامل تھے،عمران شوکتگوادر کے اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچایم ٹی آئی صوابی کے وفد کی مشیرِ گورنر برائے صحت لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر سے ملاقاتنثار احمد لغاری ڈسٹرکٹ مٹیاری کو نیا ایکسپریس میڈیا گروپ کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیشساہیوال کے رانا عرفان اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی پا گئے، اہلِ علاقہ کی مبارکبادایس ایچ او تخت محل نعمان اقبال کے خوش اخلاق رویے اور عوامی خدمت کو شہریوں کی جانب سے سراہا جانے لگاگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا ایچی سن کالج میں بلوچستان کے طلباء کا اسکالرشپ کوٹہ بڑھانے کا اعلانشانگلہ: مسز تاج آفریدی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیتڈی پی او دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد

مری ایکسپریس وے؛ وین میں جھلس کر 10 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں مفرور ڈرائیور گرفتار

مری ایکسپریس وے پر وین میں جھلس کر 10 افراد کی ہلاکت کے مقدمے میں مفرور ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مری ایکسپریس وے پر پیش آنے والے المناک حادثے، جس میں آتشزدگی کے باعث 10 مسافر جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے تھے، کے مقدمے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

پولیس نے حادثے کے بعد فرار ہونے والے وین ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈرائیور کو تھانہ مری منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں اس سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھا اور اس کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری تھیں۔

ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کی مبینہ غفلت، لاپروائی اور تیز رفتاری کو قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہی عوامل کے باعث مسافر وین حادثے کا شکار ہوئی۔

یاد رہے کہ مری ایکسپریس وے پر ملتان سے مری جانے والی ایک سیاح فیملی کی وین کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ موٹر وے پولیس کے مطابق واقعے کی مدعیت میں وین ڈرائیور کے خلاف غفلت و لاپروائی سے گاڑی چلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ نامعلوم ڈرائیور کی مبینہ غفلت کے باعث وین نالے میں جا گری اور دیوار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں آگ لگ گئی۔

حادثے کے دوران گاڑی کے دروازے دیوار کے ساتھ پھنس جانے کے باعث مسافر بروقت باہر نہ نکل سکے۔

اس افسوسناک واقعے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد جھلس کر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 16 مسافر زخمی ہوئے جن میں 7 بچے بھی شامل تھے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ مری میں درج ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *