Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
لاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینیلاہور ایکسپو سینٹر میں تین روزہ پاکستان انٹرنیشنل آٹو شو 2026 کا باقاعدہ آغازحکومت سود کو 3فیصد کم کر دے تو لیوی لگانے کی ضرورت ہی نہیں رہے گی، حافظ نعیمبی ایم سی ہسپتال میں فارمیسی گریجویٹس سے انٹرن شپ فیس طلب کرنا ناقابلِ قبول ہے، ایکشن کمیٹیحاجی عبدالواحد لالا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہارِ افسوسسعودی سلامتی پر سمجھوتا ناممکن؛ پاکستان دفاع کیلیے ہرحد پار کرنے کو تیارہے، ڈی جی آئی ایس پی آرپیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل بڑھتی قیمتیں، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بڑا اضافہپاکستان استحکام سے سرمایہ کاری اور وسیع تر سرمایہ تشکیل کی جانب گامزن ہے، وزیر خزانہTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1443/17-9-2026پاکستان کی جمہوری اسمبلیوں میں 30فیصد نوجوانوں ہیں ،مینا مجید بلوچعوامی شاہراہوں اور سڑکوں پر تجاوزات برداشت نہیں کی جائینگی ،مہراللہ بادینی

گلگت بلتستان کے انتخابی شفاف نہیں تھے دھاندلی کی گئی، راجا ناصر عباس

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابی نتائج میں دھاندلی کی گئی، انتخابات شفاف نہیں تھے۔

صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نتائج میں تاخیر اور مخصوص نتائج کی تشہیر، انتخابی عمل پر سوالات اٹھاتے ہیں، گلگت بلتستان میں بلیک آؤٹ حقائق چھپانے کی کوششیں ہیں، عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر نتائج تقسیم کیے گئے، پی ٹی آئی امیدواروں کو مساوی انتخابی مواقع فراہم نہیں کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت اور گراؤنڈ پر قبضے سے انتخابی ماحول متاثر ہوا، گلگت بلتستان میں بڑھتی محرومیاں اور وسائل پر قبضے کی کوششیں ہیں، منتخب حکومت گرانے اور وفاداریاں تبدیل کرانے کی روایت جاری رہی ہے، عوام کے حقیقی نمائندوں کو سامنے آنے سے روکا جا رہا ہے، معاشی بدحالی اور سیاسی بحران کے ذمہ داروں کو دوبارہ مسلط کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان انتخابات شفاف نہیں تھے، نتائج پر بڑا سوالیہ نشان موجود ہے، سچائی، عدل اور عوامی رائے کے احترام سے ہی نظام مضبوط ہو سکتا ہے، عوامی مینڈیٹ چوری ہونے سے ریاستی نظام پر اعتماد ختم ہو رہا ہے، حقیقی سیاسی قیادت کو دیوار سے لگانے سے خطرناک خلا پیدا ہوتا ہے، غیر سیاسی عناصر کا ابھرنا سیاسی خلا کا نتیجہ ہے، آزاد کشمیر میں عوامی نمائندوں کو آگے آنے سے روکا جا رہا ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ احتجاج کرنے والوں کو دہشت گرد اور غدار قرار دینا خطرناک اقدام ہے، مذاکرات میں وعدے کیے جاتے ہیں مگر ان پر عمل درآمد نہیں ہوتا، انفارمیشن بلیک آؤٹ سے افواہیں اور قیاس آرائیاں جنم لیتی ہیں، انٹرنیٹ بندش سے عوام مستند معلومات سے محروم ہو جاتے ہیں، لوگ حکومتی بیانیے پر اعتماد نہیں کرتے، یہی سب سے بڑا بحران ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *