Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

سوشل میڈیا کا بے لگام استعمال نوجوان نسل کی اخلاقی تباہی کا سبب بن رہا ہے، مفتی اکرام اللہ واحدی

کراچی ( ) اتحاد المدارس الاسلامیہ کے ناظم الامتحانات مفتی اکرام اللہ واحدی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا بے لگام استعمال نوجوان نسل کی اخلاقی بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے۔ بے مقصد، فحش اور غیر اخلاقی مواد نہ صرف نوجوانوں کی سوچ کو مسخ کر رہا ہے بلکہ پورے معاشرے کے لیے ایک ناسور بنتا جا رہا ہے۔

انہوں نے کراچی میں گھریلو تنازع پر ایک بزرگ کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے واقعے کی سوشل میڈیا پر غیر ضروری تشہیر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسے حساس واقعات کو سنسنی خیزی کے انداز میں پیش کرنا معاشرتی بگاڑ اور اخلاقی گراوٹ کو مزید بڑھاتا ہے۔ میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مفتی اکرام اللہ واحدی نے کہا کہ تحقیقاتی اداروں اور متعلقہ اہلکاروں کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ اس بات کا تعین کر سکیں کہ کون سی معلومات عوام تک پہنچانا مفید ہے اور کون سی نقصان دہ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام میں جرم کی نہیں بلکہ سزا کی تشہیر کی اجازت ہے تاکہ معاشرے میں عبرت قائم ہو اور لوگ برائی سے بچیں۔ ہمیں اپنی نئی نسل کو مثبت اور تعمیری راستہ دینے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

جاری کردہ شعبہ نشرو اشاعت اتحاد المدارس الاسلامیہ پاکستان

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *