Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

نوجوانوں کو جدید ہنر اور عالمی مواقع فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، چوہدری سالک حسین

اسلام آباد(بیورو چیف)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل کی ترقی چوہدری سالک حسین نے جنیوا میں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس کے 114ویں اجلاس کے موقع پر عالمی ادارہ محنت (ILO) کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو سے ملاقات کی۔

اس موقع پر پاکستان کے آجر اور مزدور نمائندگان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ملاقات میں مزدوروں کے حقوق، بہتر روزگار، سماجی تحفظ، ہنر مند افرادی قوت کی تیاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان مزدور طبقے کی فلاح، محفوظ اور باعزت روزگار، اور نوجوانوں کو جدید ہنر فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے تاکہ پاکستانی افرادی قوت عالمی سطح پر بہتر مواقع حاصل کر سکے۔ انہوں نے عالمی لیبر معاہدوں پر عملدرآمد اور مزدوروں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ایف ہونگبو نے مزدوروں کی فلاح اور سماجی انصاف کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *