Banner
Daily Sahafat Quetta
October 26, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
روہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہپیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47 ویں سالگرہ کی تقریبگیریژن سٹیٹ، دفاعی ضروریات اور قومی ترقی کا نادیدہ توازنوزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسبلوچستان میں گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم، 10 محکموں میں سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن شروعوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئےروہڑی: بسم اللہ کالونی کے رہائشیوں کا مبینہ حملوں، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف احتجاج، انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہمیاں فاروق الطاف بھی چل بسے انا للہ وانا الیہ راجعونآئی جی ایف سی ساؤتھ کا بھتہ وصولی کے خلاف کارروائی کا اعلان خوش آئند ہے، بیروزگار یونینتمام بنیادی سہولیات سے محروم کوئٹہ مسائلستان بن چکا ہے، سید امان شاہپیر محمد صادق قریشی نقشبندی کی 47 ویں سالگرہ کی تقریبگیریژن سٹیٹ، دفاعی ضروریات اور قومی ترقی کا نادیدہ توازنوزیراعظم شہباز شریف کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسبلوچستان میں گڈ گورننس کی جانب بڑا قدم، 10 محکموں میں سمریز کی ڈیجیٹلائزیشن شروعوزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوسسابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

صومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغانستان، مشرق وسطیٰ، کشمیر اور صومالیہ سمیت مختلف علاقائی و بین الاقوامی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی سے متعلق تعاون اور انٹیلی جنس روابط جاری ہیں، جبکہ اس شعبے میں باقاعدہ مذاکرات بھی ہو رہے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد نیٹ ورکس کو بھارت کی مالی معاونت حاصل ہے اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) بھی بھارتی حمایت سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری سفارتی پیش رفت میں پاکستان تعمیری کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ خلیجی خطے میں کشیدگی کم کرنے اور آبنائے ہرمز سے متعلق کوششوں میں عمان کے کردار کو بھی سراہا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ صومالیہ میں اغوا کیے گئے پاکستانی شہری اب تک رہا نہیں ہو سکے، جس پر حکومت کو شدید تشویش ہے، تاہم ان کی محفوظ رہائی کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔

دفتر خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر اسرائیل کی ذمہ داریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ معمول کے سفارتی روابط برقرار ہیں، جبکہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *