Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی

موسیٰ خیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی لالا اسرافیل شہید

موسیٰ خیل نجی ٹی وی چینل سے وابستہ صحافی لالا اسرافیل کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔ واقعہ مرکزی جامع مسجد کے قریب ان کی دکان کے سامنے پیش آیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

جائے وقوعہ پر موجود مقتول کے چھوٹے بھائی کے مطابق مسلح افراد نے لالا اسرافیل پر فائرنگ کی جس کے بعد حملہ آور ڈاکٹرز والی گلی کی جانب فرار ہو گئے

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا۔ ایس ایچ او محمد خان کے مطابق لالا اسرافیل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے

لالا اسرافیل کی شہادت سے نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ صحافتی برادری اور پورا موسیٰ خیل غم میں ڈوب گیا ہے۔ عوامی مسائل محرومیوں اور عام لوگوں کی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے والی ایک نڈر اور بے باک آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گئی ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلا شاید ہی کبھی پُر نہ ہو سکے
مقامی شہریوں اور صحافی برادری نے اس المناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لالا اسرافیل ایک مخلص عوام دوست اور پیشہ ور صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ حق اور سچ کی آواز بلند کی۔ ان کی شہادت موسیٰ خیل کے لیے ایک بڑا نقصان ہے اور ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *