Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصروفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصر

منشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیق


جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، سیکرٹری مالیات حاجی صالح محمد، مفتی رضا خان، حاجی ظفراللہ کاکڑ، میر سرفراز شاہوانی، میر حشمت لہڑی، سیٹھ اجمل بازئی، سالار مولوی علی جان، مولانا سید سعداللہ آغا اور مولوی نقیب اللہ ملاخیل نے کہا ہے کہ شہر میں منشیات کے سرِعام استعمال اور فروخت کا بڑھتا ہوا رجحان نوجوان نسل کے مستقبل کے لیے زہرِ قاتل ہے۔ منشیات کے پھیلاؤ کے باعث معاشرتی جرائم میں اضافے کے خدشات بھی بڑھ رہے ہیں جگہ جگہ منشیات فروشوں کے اڈے سرِعام آباد ہیں نوجوانوں کا مستقبل برباد ہو رہا ہے مگر انتظامیہ کو یہ سب کچھ دکھائی نہیں دیتا۔ حیرت ہے کہ قانون کے رکھوالوں کو منشیات فروش تو نظر نہیں آتے البتہ عام شہریوں کو روکنے تنگ کرنے اور مبینہ طور پر رشوت طلب کرنے کے لیے ہر گلی اور چوراہے پر مستعد اور تیار دکھائی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انتظامیہ کی نظر میں منشیات فروش اور جرائم پیشہ عناصر اتنے ہی معصوم ہیں کہ ان کے خلاف کارروائی ممکن نہیں تو پھر عوام کو یہ بتایا جائے کہ قانون کی گرفت صرف عام شہریوں تک ہی محدود ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں جرائم کے اڈے دن دہاڑے قائم رہیں اور انتظامیہ انہیں روکنے کے بجائے خاموش تماشائی بنی رہے تو یہ محض غفلت نہیں بلکہ ان کی سرپرستی اور پشت پناہی کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ کی ذمہ داری عوام کو تحفظ فراہم کرنا ہے نہ کہ جرائم پیشہ عناصر کو کھلی چھوٹ دینا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دعوے بہت ہوچکے اب عوام کو دعووں کے بجائے عملی کارروائی نظر آنی چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ منشیات فروشوں جرائم پیشہ عناصر اور ان کے مبینہ سہولت کاروں کے خلاف فوری طورپر کارروائی کی جائے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *