Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصروفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصر

وفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پی

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرے گی تو صوبائی حکومت اس معاملے پر اقدامات کرے گی۔ پولیس کی توجہ دہشت گردی کے خلاف جنگ سے ہٹا کر کسی سیاسی جماعت کی جانب موڑنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پولیس کو غلط احکامات ماننے سے انکار کرنا سیکھنا ہوگا۔

امن و امان سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور عوام گزشتہ 22 سال سے دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں اور پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ ان کے مطابق امن کے بغیر صوبے میں ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کی حکومت نے پولیس کیلئے اضافی فنڈز فراہم کیے ہیں، گزشتہ سال سالانہ بجٹ کے علاوہ پولیس کو 35 ارب روپے دیے گئے جبکہ رواں سال پولیس کا بجٹ 80 ارب سے بڑھا کر 190 ارب روپے کیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیس شہداء پیکیج میں اضافے اور جدید آلات کیلئے فنڈز مختص کرنے کا بھی ذکر کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے NRTC کو جیمرز اور اینٹی ڈرونز جبکہ ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا کو دیگر آلات کیلئے ادائیگیاں کی جاچکی ہیں، اس کے باوجود بعض آلات کی فراہمی میں تاخیر ہے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں سے سامان جلد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے بجائے سیاسی جماعت اور عمران خان کو نشانہ بنانا ترجیح بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عہدہ سنبھالنے کے بعد کسی پولیس افسر کو سیاسی یا ذاتی انتقام کیلئے غلط حکم یا غلط ایف آئی آر کا حکم نہیں دیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ پولیس کو غلط احکامات نہیں دیتا تو کسی اور کو بھی ایسے احکامات دینے کا حق نہیں، پولیس افسر کا فرض نہیں کہ وہ کسی کا غلط حکم مانے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے پولیس ایکٹ 2026 کی منظوری دی ہے اور اسمبلی میں اس میں مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں۔ اگر کوئی وفاقی ادارہ پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کرے گا تو صوبائی حکومت اس معاملے پر کارروائی کرے گی۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پولیس کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے اور اسے سیاسی معاملات میں استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے پولیس افسران پر زور دیا کہ اگر انہیں کوئی غلط حکم دیا جائے تو وہ اس پر عمل کرنے سے انکار کریں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *