Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن

کوئٹہ: شہر کے نواحی علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مختلف تھانوں کی پولیس نے مزید 7 اشتہاری اور عادی مجرمان کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ضیاء الحق مندوخیل کی ہدایت پر کچلاک پولیس نے کلی اتوزئی میں کارروائی کی۔ اس دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہونے والے دو ملزمان سمیت تین مبینہ سنیچرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، مبینہ طور پر چھینی گئی موٹرسائیکلیں، نقدی اور موبائل فون برآمد کرلیے۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بجلی روڈ، صدر، منظور شہید، خروٹ آباد اور بروری تھانوں کی پولیس نے مزید 7 اشتہاری اور عادی مجرمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مجموعی کارروائیوں کے دوران 10 ملزمان سے 4 پستول، متعدد مبینہ مسروقہ موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد ہوئے، جبکہ مختلف واقعات کے حوالے سے الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *