Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیق

ملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگ

ملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا ایکشن جاری — 100 سے زائد مراکز کی چیکنگ، 14 یونٹس جرمانہ
13,200 لیٹر دودھ کی جانچ، ملاوٹی دودھ و ناقص دہی تلف؛ متعدد یونٹس کو بہتری کے نوٹس جاری

عوام کو خالص، معیاری اور محفوظ دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی خصوصی مہم کے تحت ملاوٹی دودھ اور ناقص ڈیری مصنوعات کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کوئٹہ، حب اور لورالائی میں 100 سے زائد دودھ فروش مراکز اور ملک سپلائرز کا معائنہ کیا گیا، جبکہ مجموعی طور پر 13,200 لیٹر دودھ اور دہی کی بڑی مقدار کا موقع پر لیبارٹری تجزیہ کیا گیا۔کوئٹہ میں ایئرپورٹ روڈ، چشمہ اچوزئی، نواں کلی، سمنگلی روڈ، ارباب ٹاؤن اور CPEC روڈ پر کارروائیوں کے دوران 8 یونٹس کو جرمانے کیے گئے جبکہ 5 مراکز کو بہتری کے نوٹس جاری کیے گئے۔لورالائی میں 14 دودھ کی دکانوں کی چیکنگ کے دوران 6 یونٹس کو جرمانہ کیا گیا۔ کارروائیوں کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ، سکمڈ ملک پاؤڈر کے استعمال اور ناقص صفائی کے معاملات سامنے آئے۔حب میں بھی متعدد دودھ و ڈیری یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جہاں حفظانِ صحت اور دودھ و دہی کے اسٹوریج کے ناقص انتظامات پر 2 یونٹس کو جرمانے کیے گئے۔ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے اس سلسلے میں کہا ہے کہ عوام تک خالص اور محفوظ دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے خصوصی مہم مؤثر انداز میں جاری ہے اور ملاوٹ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی برقرار رکھی جائے گی۔انہوں نے دودھ فروشوں اور سپلائرز پر زور دیا کہ وہ حفظانِ صحت کے اصولوں اور فوڈ سیفٹی کے تقاضوں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، بصورت دیگر خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈی جی بی ایف اے نے کہا کہ عوام کی صحت کا تحفظ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، جبکہ موبائل لیبارٹریز کے ذریعے دودھ کی موقع پر جانچ کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے گلی محلوں میں ملاوٹی دودھ یا ناقص ڈیری مصنوعات کی تیاری و سپلائی سے متعلق شکایات فوری طور پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی تک پہنچائیں تاکہ ذمہ داران کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *