Banner
Daily Sahafat Quetta
November 8, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
چاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیلوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباداپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہراولپنڈی: گھر میں فائرنگ کرکے معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن کو قتل کردیا گیاشانگلہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہیدشہباز صاحب پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، نواز شریف کی ملاقات میں گفتگو’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغامچاغی بازار میں حجام کی دکان پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، 2 زخمیڈیرہ بگٹی میں کچی کینال کے قریب بارودی سرنگ کا دھماکہ، 1 شخص جاں بحقبھاگناڑی میں دو قبائل کے مابین پرانی رنجش پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمیعلامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیلوزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباداپوزیشن کا سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں ہلاکتوں کی تحقیقات کے لیے تحریک التوا لانے کا فیصلہراولپنڈی: گھر میں فائرنگ کرکے معروف خاتون صحافی اور اینکر پرسن کو قتل کردیا گیاشانگلہ میں دھماکے سے پولیس اہلکار شہیدشہباز صاحب پیٹرول کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچایا جائے، نواز شریف کی ملاقات میں گفتگو’پاکستان کی ہندو برادری قومی زندگی کا لازمی حصہ ہے‘، دیوالی کے موقع پر صدر اور وزیر اعظم کاخصوصی پیغام

علامہ اقبال کے افکار اور خودی کے پیغام پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، نسیم الرحمان ملاخیل

کوئٹہ(یو این اے)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان ملاخیل نے 9 نومبر، یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ مفکرِ اسلام، شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے 149 ویں یومِ ولادت کے موقع پر ہم پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 9 نومبر کا دن صرف ایک عظیم شخصیت کی پیدائش کی یادگار ہی نہیں بلکہ یہ فکری بیداری اور خودی کے احیا کا دن ہے۔ انہوں نےکہاکہ علامہ اقبال نے اپنے افکار اور بلند ہایہ شاعری کے ذریعے امتِ مسلمہ کو غفلت کی نیند سے بیدار کیا۔ ان کا فلسفہِ خودی انسانی وقار، عزتِ نفس اور مسلسل جدوجہد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے دو قومی نظریے کی بنیاد رکھ کر برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا، جسے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں حقیقت کا روپ ملا۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ آج پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے افکارِ اقبال پر عمل پیرا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اقبال نے نوجوانوں کو “شاہین” کا نام دیا اور ان سے بلند پروازی، خودداری اور مثبت فکر کی امید رکھی۔ آج کی نسلِ نو کو اقبال کے شاہین کا کردار ادا کرتے ہوئے ملک و ملت کی ترقی، اتحاد اور استحکام کے لیے میدانِ عمل میں آنا ہو گا۔ اس یومِ اقبال پر ہم یہ عزم کرتے ہیں کہ ہم تعصب، فرقہ واریت اور ناامیدی کو ختم کر کے علامہ اقبال کے بتائے ہوئے اصولوں یعنی اتحاد، تنظیم اور خودی کے پیغام کو عام کریں گے تاکہ پاکستان کو ایک مضبوط، باوقار اور پرامن ریاست بنایا جا سکے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *