Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی

وزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہ

کوئٹہ۔ بلوچستان عوامی پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سینئر نائب صدر روبینہ شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان اس ملک کا دل ہے، اس لیے صوبے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے تمام وزراء اور متعلقہ اداروں کو اپنی کارکردگی مزید مؤثر بنانا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، گڈ گورننس اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ادارے کو اپنی آئینی اور قومی ذمہ داریاں پوری دیانت داری سے ادا کرنی چاہئیں۔ بلوچستان میں پائیدار امن اور ترقی نہ صرف صوبے بلکہ پورے پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کی ضمانت ہے۔

روبینہ شاہ نے کہا کہ بلوچستان ہم سب کا مشترکہ گھر ہے، اس کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کردار ادا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت، وزراء اور تمام متعلقہ ادارے عوامی توقعات پر پورا اترتے ہوئے صوبے میں امن، ترقی اور عوامی فلاح کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *