Banner
Daily Sahafat Quetta
October 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ اور گردونواح میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ماجد سلیمگنداخہ: مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم میں زمینداروں کا نہری پانی کی کمی اور بھل صفائی کے حوالے سے اہم اجلاسیومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، سردار بابا غلام رسول عمرانی27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سینیٹر ثناء جمالیمتوسط طبقہ: نہ غربت کی فہرست میں، نہ آسودگی کی دنیا میںفرعونیت، درندگی اور ایک معصوم کی دردناک موتحبا فواد کاکڑ کی چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکتTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026مسلم باغ اور گردونواح میں بجلی کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، ماجد سلیمگنداخہ: مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم میں زمینداروں کا نہری پانی کی کمی اور بھل صفائی کے حوالے سے اہم اجلاسیومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، سردار بابا غلام رسول عمرانی27 اکتوبر یومِ سیاہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، سینیٹر ثناء جمالیمتوسط طبقہ: نہ غربت کی فہرست میں، نہ آسودگی کی دنیا میںفرعونیت، درندگی اور ایک معصوم کی دردناک موتحبا فواد کاکڑ کی چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور کی افتتاحی تقریب میں شرکتTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026

گنداخہ: مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم میں زمینداروں کا نہری پانی کی کمی اور بھل صفائی کے حوالے سے اہم اجلاس

گنداخہ (نورحسن جمالی) – مدرسہ جامعہ اسلامیہ دارالعلوم علی المرتضیٰ گنداخہ میں زمینداروں کی گنداخہ شاخ میں نہری پانی کی شدید کمی اور بھل صفائی نہ ہونے کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔

اجلاس جمعیت علماء اسلام تحصیل گنداخہ کے امیر مولانا امان اللہ حقانی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جبکہ اجلاس کی نگرانی سائیں بھورل شاہ نے کی۔

میٹنگ میں سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی گنداخہ میر شیراز خان جمالی، پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قدرت اللہ جمالی، گلاب خان، محمد امین جمالی، فرالدین جمالی، محمد رحیم جتک، استاد لعل محمد جمالی، استاد کپتان علی جمالی، رئیس در محمد خان جمالی سمیت علاقے کے دیگر زمینداران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں شرکاء نے گنداخہ شاخ میں پانی کی قلت اور نہروں میں بھل صفائی نہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کی کمی کے باعث زمینداروں کی فصلیں تباہ ہو رہی ہیں اور کسان معاشی بدحالی کا شکار ہیں۔

شرکاء نے محکمہ ایریگیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ گنداخہ شاخ میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنایا جائے اور فوری طور پر بھل صفائی کا کام شروع کر کے زمینداروں کی مشکلات کو حل کیا جائے۔

اجلاس کے اختتام پر مولانا امان اللہ حقانی کی جانب سے آنے والے مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عصرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *