Banner
Daily Sahafat Quetta
August 6, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیبلوچستان میں نفرت کی سازشیں ناکام بنائیں گے،رخسانہ گل کاکڑپاکستان اور صومالیہ کے درمیان دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاقصومالیہ سے پاکستانی مغوی اب تک رہا نہ ہوسکے جس پر پاکستان افسردہ ہے، دفتر خارجہوزیراعلیٰ بلوچستان سے ٹرانسپورٹرز اور گڈز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانیخضدار: نال میں پولٹری سپلائی گاڑی نذرِ آتش، ڈرائیور مبینہ طور پر اغواہائی کورٹ بار بلوچستان کا آسماء جتک کے والد اور دیگر رشتہ داروں کے قتل کی مذمت، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

پٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتار

سکھر (رپورٹ اسلم سومرو)پٹنی پولیس کا بروقت ایکشن،پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کندرا لنک روڈ پر فائرنگ کا تبادلہ،ٹی ٹی پستول برآمد، ساتھی فرار،علاقے میں سرچ آپریشن جاری ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی پولیس ٹیم کو شاباش،تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق روہڑی کے قریبی علاقے پٹنی تھانے پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کے دوران تھانہ پٹنی کی حدود میں پولیس مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ایک ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تھانہ پٹنی پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ کندرا لنک روڈ کے قریب دو مشتبہ افراد واردات کی نیت سے موجود تھے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس پر پولیس نے اپنی حفاظت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی اعلامیے کے مطابق فائرنگ کے تبادلے اور تعاقب کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس کی شناخت کامران لاڑک کے نام سے ہوئی جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس کے مطابق گرفتار زخمی ملزم کے قبضے سے ٹی ٹی پستول،میگزین اور متعدد گولیاں برآمد کر لی گئی ہیں ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ گرفتار ڈاکو اسنیچنگ،چوری،ڈکیتی پولیس مقابلوں اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں مطلوب اور ملوث رہا ہے زخمی ملزم کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے تعلقہ اسپتال روہڑی منتقل کر دیا گیا جبکہ اس کے مجرمانہ ریکارڈ کی تفصیلات مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ اس کے خلاف درج مقدمات کی مکمل جانچ کی جا سکے ادھر پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے کندرا لنک روڈ اور گردونواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے اور پولیس کو امید ہے کہ اسے بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا اس کامیاب کارروائی پر ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے ایس ایچ او پٹنی ثناء اللہ کھونھاروو پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور متعلقہ اہلکاروں کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیاہے انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں سکھر پولیس کی اولین ترجیح ہیں اور جرائم کے خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں آئندہ بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی ۔ فوٹوکیپشن: روہڑی:پٹنی پولیس کے مبینہ مقابلے میں زخمی ڈاکواسپتال میں موجود ہے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *