Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیلTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیل

27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینی

یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کے زیرِ اہتمام کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی، جس میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی، تحریکِ آزادی کے رہنما سید فیض نقشبندی، وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ، معاونِ خصوصی برائے داخلہ بابر یوسفزئی، انتظامی افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی سرینا چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکاء نے کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت میں نعرے لگائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جب 1947 میں بھارتی افواج نے جموں و کشمیر میں داخل ہو کر قبضے کا آغاز کیا۔ یہ دن کشمیری عوام کی جدوجہد، قربانیوں اور حقِ خودارادیت کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے بنیادی حقوق اور آزادی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ یومِ سیاہ کشمیر منانے کا مقصد عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرانا اور کشمیری عوام کی آواز کو مو¿ثر انداز میں اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رہے گی۔ریلی کے شرکائ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے رہیں گے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *