Banner
Daily Sahafat Quetta
October 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیلTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2052/27-10-2026NOTICE FOR ELECTRONIC BIDDING: DAB/AB NO.472/27-10-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.2066/27-10-2026سیاسی عدم استحکام سے پاک چین تعلقات متاثر ہورہے ہیں، مولانا عبدالقادر لونی27 اکتوبر کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے،مہراللہ بادینیسرکاری امور میں غفلت اور تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی،مہراللہ بادینیمسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئیسردار عبدالرحمٰن کھیتران کی دوبارہ وزارت ملنے کی خبروں کی تردیدکشمیری عوام کی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کی حمایت جاری رکھیں گے، سلیم کھوسہوویمن یونیورسٹی کو ملک کی ماڈل یونیورسٹی بنائیں گے ،جعفر مندوخیل

مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کےلئے عالمی سطح پر آواز اٹھاناناگزیر ہے،عبدالخالق اچکزئی

)آل پارٹیز حریت کانفرنس (APHC) آزاد جموں و کشمیر چیپٹر کے کنوینر سید فیض نقشبندی نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی سے اسپیکر چیمبر، بلوچستان اسمبلی میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر، کشمیری عوام کی جدوجہد اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر)عبدالخالق خان اچکزئی نے کہا کہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کے جائز حقوق کی حمایت پاکستان کے عوام کے جذبات کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے عالمی سطح پر موثر آواز اٹھانا ضروری ہے۔اسپیکر نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بے گناہ شہریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کو سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خطے میں ظلم و جبر اور بنیادی انسانی حقوق کی پامالی قابل مذمت ہے، جبکہ انصاف، امن اور انسانی وقار کا تحفظ عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز بلند کرنا ہر باشعور انسان کا اخلاقی فرض ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جبر کے نظام ہمیشہ قائم نہیں رہتے اور بالاخر حق و انصاف کی آواز اپنا راستہ بناتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کشمیری عوام کی مشکلات اور ان کے حقوق کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔ ملاقات کے دوران سید فیض نقشبندی نے پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کی حمایت اور پاکستانی قیادت و عوام کی طرف سے دی جانے والی عزت و پذیرائی پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان کو اپنا مخلص حامی سمجھتے ہیں اور اس حمایت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق اور ان کے مستقبل سے وابستہ یہ ایک اہم انسانی اور اخلاقی معاملہ ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ حلقوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے، انسانی حقوق کے تحفظ اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مسلسل اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے پر اتفاق کیا گیا

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *