Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری حکومت کی ترجیح ہے، نسیم ملاخیل

صوبائی مشیرماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن خان ملاخیل سے عید کے موقع پر مختلف وفودنے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی اس موقع پر وفود نے صوبائی مشیر کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر علاقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن خان ملاخیل نے وفود کے نمائندوں کو یقین دلایا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے کے ذریعے مسائل کے فوری اور مو¿ثر حل کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہےاور حکومت کی پالیسی کے مطابق ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا رہا ہے تاکہ تمام بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڑکوں، نکاسی آب، ماحولیات کے تحفظ اور دیگر عوامی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ علاقے کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لئے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبائی حکومت بھرپور اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو انکے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر میسر ہوں اور ان کا معیار زندگی بہتر ہو سکے۔ وفود نے مشیر ماحولیات کی عوامی مسائل میں دلچسپی اور علاقے کی ترقی و عوام کی خوشحالی کے لئے اتھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں علاقے میں مزید مثبت تبدیلیاں رونما ہوں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *