Banner
Daily Sahafat Quetta
July 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقاتکوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے 14 مختلف ترقیاتی منصوبوں کا ٹینڈر جاریصحبت پور میں ٹف ٹائل اور سیوریج کا منصوبہ مقامی حکومت صحبت پور کی طرف سے ٹینڈر نوٹس جاریاوستہ محمد: روڈ کی بحالی کا 12.44 کروڑ روپے کا ٹینڈر جاریحلقے کے عوام کو مایوس نہیں کرینگے، نور محمد دمڑقومی مسائل کے حل کیلئے صالح قیادت ضروری ہے، عبدالرحمن رفیقبلوچستان پولیس کا کریک ڈاون، 107 ملزمان گرفتاربلوچستان کو سرمایہ کاری کیلئے پرکشش منزل بنائیں گے، بلال کاکڑکوئٹہ، 8 ماہ کی حاملہ خاتون وردہ داؤد قتل، لاش سسرال سے برآمدجھل مگسی: ہندو تاجر کے دکان پر ڈکیتی کی وارداتپوسٹل ورکرز فیڈریشن وفد کی پوسٹ ماسٹر جنرل سے اہم ملاقات

کوہ سلیمان میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منگل کے روز چیف منسٹر سیکرٹریٹ کوئٹہ میں کوہ سلیمان ڈویژن کے انتظامی امور اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مجوزہ و جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کے جائزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا اجلاس میں کوہ سلیمان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں جاری ترقیاتی اسکیموں، بنیادی ڈھانچے کی بہتری، عوامی خدمات کی فراہمی، تعلیم، صحت، مواصلات، پینے کے صاف پانی اور دیگر اہم شعبوں میں پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا کمشنر کوہ سلیمان ڈویژن مجیب الرحمٰن قمبرانی نے وزیر اعلیٰ کو جاری اور مجوزہ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویڑن کی پائیدار ترقی اور وہاں کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں اور اس مقصد کے حصول کے لیے تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری ایمانداری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار مزید تیز کی جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کا بروقت ازالہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام ترقیاتی اسکیموں کی مو¿ثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دور افتادہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس حوالے سے دستیاب وسائل کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے بروئے کار لایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی ضروریات اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے اور انتظامی امور میں بہتری لا کر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں اجلاس میں کوہ سلیمان ڈویژن میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں، انتظامی اقدامات اور عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز اور سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *