Banner
Daily Sahafat Quetta
September 17, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درجبشریٰ بی بی کا 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوعدورہ لندن کے لئے سرکاری طیارے کا استعمال ، مریم نواز نے ادائیگی کردیجدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے طیارے میں آگ کی اطلاع، مسافروں کا ہنگامی انخلالاک ڈاؤن کسی صورت قبول نہیں، تاجروں پر پابندیاں ناقابلِ برداشت ہیں، کاشف حیدریفیلڈ مارشل سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورتپاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کیلیے مکمل طور پر سعودی عرب کے ساتھ ہے، دفتر خارجہکراچی میں بینک بھی لوٹے جاتے ہیں، ایسا کچھ نہیں، گورنر بلوچستاننوحصار پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتارآواران میں 3 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں قابل تحسین ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر صحافی پر مبینہ تشدد کا مقدمہ درج

شانگلہ؛ مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے ملبے تلے دب گئے، 6 جاں بحق

ایک بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا

شانگلہ کے علاقے کوزہ الپوری، رحیم آباد میں ایک گھر میں کمرے کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحق جبکہ ایک بچی زخمی ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے وقت کمرے کے ملبے تلے 7 بچے دب گئے تھے، جس کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے بچوں کو نکالنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ریسکیو آپریشن جاری رکھا۔

حکام کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام بچوں کو ملبے سے نکال لیا گیا، تاہم افسوسناک واقعے میں 6 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچی کو معجزانہ طور پر زندہ نکال لیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 شانگلہ انجینئر ملک شیر دل خان کی زیر نگرانی امدادی کارروائیاں مکمل کی گئیں۔ ٹیموں نے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے آپریشن انجام دیا اور ملبے تلے دبے تمام بچوں کو نکالا۔

دریں اثنا پولیس نے واقعے سے متعلق بتایا کہ چھت گرنے کا واقعہ رات 2 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ گھر کے مالک کی شناخت فضل داد کے نام سے ہوئی ہے جب کہ جاں بحق بچوں میں ناظرہ بی بی عمر 14/15سال، سمیرا بی بی عمر 13/14 سال، رضوان عمر 4/5 سال، نایاب عمر 7/8 سال، حیا نور عمر 4/5 سال اور عمیرا عمر 12/13سال شامل ہیں

چھت گرنے سے زخمی بچی کی شانخت مروا عمر 11 سال کے نام سے ہوئی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *