Banner
Daily Sahafat Quetta
September 16, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آروزیراعظم کا چھوٹے کاروبار کی معاونت اور عالمی منڈی تک رسائی کیلیے حکمت عملی بنانے کا حکمعمران خان کی ہسپتال منتقلی کا کیس: سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیاپمز میں اصلاحات 3 ماہ میں مکمل اور اسلام آباد کے تمام اسپتالوں کا فائر سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکمایران امریکا کے ساتھ جاری جنگ میں امریکی نقصانات کی مزید تفصیلات سامنے لائے گا، عباس عراقچیجام محمد فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ’’بزم رحمت العالمین‘‘، بیلہ میں روح پرور مقابلہ حسن نعت، معروف نعت خواں فرحان علی قادری کی خصوصی شرکتنئے قوانین ، نئی مشکلاتبلوچستان کی بیٹیاں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، ڈاکٹر ربابہ بلیدیمکہ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیامکہ پر ڈرون حملے کی گھناؤنی کوشش ناقابل معافی، حرمین الشریفین کے تحفظ کیلئے پوری قوم سعودیہ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: وزیراعظممکہ معاہدہ؛ کسی ایک فریق پر حملہ ہوا تو تینوں ممالک مشترکہ فیصلہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

لبنان پر حملے جاری رکھنے کے اعلان پر ٹرمپ طیش میں آگئے، نیتن یاہو کو پاگل اور ناشکرا قرار دے دیا

امریکی اور اسرائیلی قیادت کے درمیان لبنان کی صورتحال پر ہونے والی ایک ٹیلیفونک گفتگو میں غیر معمولی کشیدگی سامنے آنے کی اطلاعات ہیں جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر شدید برہمی اور سخت الفاظ کے استعمال کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایک امریکی ویب سائٹ کے مطابق گفتگو کے دوران ٹرمپ نے نیتن یاہو کے لبنان میں حملے جاری رکھنے کے بیان پر سخت اعتراض کیا اور انہیں انتہائی جذباتی انداز میں پاگل اور ناشکرا جیسے الفاظ سے مخاطب کیا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بات چیت کے دوران ماحول کئی بار انتہائی تلخ ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق اس سخت ردعمل کا پس منظر لبنان میں جاری کشیدگی اور ایران کی جانب سے امریکا سے رابطے معطل کرنے کے بعد پیدا ہونے والی نئی سفارتی صورتحال کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اسی تناظر میں واشنگٹن کو خدشہ تھا کہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے گفتگو کے دوران اس بات پر بھی ناراضی ظاہر کی کہ اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں خطے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہو رہا ہے جبکہ ہدف بندی کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ٹرمپ نے سخت لہجے میں یہاں تک کہا کہ اس طرزِ عمل کے باعث اسرائیل عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو سکتا ہے۔ اسی دوران گفتگو میں کئی بار جذباتی جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو گفتگو کے دوران نسبتاً محتاط انداز میں جواب دیتے رہے اور صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کرتے رہے۔

ادھر یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے باعث امریکی قیادت کی جانب سے لبنان میں ممکنہ جنگ بندی اور فوجی کارروائیوں کے حوالے سے مختلف سطحوں پر رابطے جاری ہیں جبکہ ٹرمپ پہلے ہی لبنان میں کارروائی روکنے سے متعلق ایک الگ مؤقف بھی سامنے لا چکے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *