Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
میرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاکامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان سیل کرنا سیاسی عدم برداشت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقچوکی انچارج علی گل کی تعیناتی کے بعد علیوان میں امن و امان کی صورتحال بہتر، شہریوں کا اظہارِ اطمینانتعلیمی اداروں کی بحالی اور معیارِ تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے، طارق عزیز مگسیتمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور بہتر انداز میں انجام دیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہمولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون سے تصاویر بنانے کی مذمت، نجی زندگی کے تقدس کا احترام کیا جائے، مولانا محمد ادریس رندڈی ایس پی گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاقگنداخہ شاخ کی بھل صفائی تیزی سے جاری، زمینداروں کا فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون پر اظہارِ تشکربلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی10 ہزار ملازمتوں سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ھوگا، پروفیسر حلیم صادقمیرواہ گورچانی میں آج دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ایک روزہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوگاکامران مرتضیٰ کے بھائی کی دکان سیل کرنا سیاسی عدم برداشت ہے، مولانا عبدالرحمن رفیقچوکی انچارج علی گل کی تعیناتی کے بعد علیوان میں امن و امان کی صورتحال بہتر، شہریوں کا اظہارِ اطمینانتعلیمی اداروں کی بحالی اور معیارِ تعلیم میں بہتری اولین ترجیح ہے، طارق عزیز مگسیتمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت اور بہتر انداز میں انجام دیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہمولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون سے تصاویر بنانے کی مذمت، نجی زندگی کے تقدس کا احترام کیا جائے، مولانا محمد ادریس رندڈی ایس پی گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاقگنداخہ شاخ کی بھل صفائی تیزی سے جاری، زمینداروں کا فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون پر اظہارِ تشکربلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی10 ہزار ملازمتوں سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ھوگا، پروفیسر حلیم صادق

تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس تاریخ ساز ہوگی، مولانا عبدالرحمن رفیق

تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس تاریخ ساز ہوگی، مولانا عبدالرحمن رفیق
کوئٹہ ()
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس،حاجی بشیراحمد کاکڑ، سید حاجی عبدالواحد آغا، حاجی محمد قاسم خان خلجی، عبدالصمد حقیار، حکمت اللہ کاکڑ اور دیگر نے جمعیت علماء اسلام تکتو ٹاؤن کے زیرِاہتمام حاجی قاسم خان خلجی کی رہائش گاہ پر یونٹوں کے امراء و نظماء کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء اسلام دینِ اسلام، عقیدۂ ختمِ نبوتؐ، دینی مدارس اور قومی و ملی حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کرنے والی ایک مضبوط منظم نظریاتی جماعت ہے جو ہر دور میں باطل قوتوں اور ان کے فاسد نظریات کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ 4 جون کو پشین میں منعقد ہونے والی عظیم الشان تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس نہ صرف دینی مدارس کے تحفظ اور بلوچستان کے عوامی حقوق کے حوالے سے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگی بلکہ صوبے کی سیاسی تاریخ میں بھی ایک نمایاں مقام حاصل کرے گی۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کی بلوچستان آمد نیک شگون ثابت ہوگی اور ان کا یہ دورہ صوبے میں دینی و سیاسی جدوجہد کو مزید تقویت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع کوئٹہ کے کارکنان اپنے محبوب قائد کے استقبال اور کانفرنس کی کامیابی کے لیے پُرجوش ہیں۔ جمعیت علماء اسلام کا اصل سرمایہ اس کے مخلص، باکردار اور قربانی دینے والے کارکنان ہیں جن کی انتھک محنت، مسلسل جدوجہد اور بے لوث خدمات کی بدولت جماعت ہر سطح پر منظم اور فعال ہے۔ انہوں نے ضلعی جماعت کے تمام امراء، نظماء، ذمہ داران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد جمعیت کے دورۂ بلوچستان اور تحفظِ مدارس و حقوقِ بلوچستان کانفرنس کو تاریخی اور یادگار بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں شب و روز محنت کریں اور زیادہ سے زیادہ عوام کی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ اجتماع دینی مدارس کے تحفظ بلوچستان کے حقوق کے حصول اور اسلامی اقدار کے فروغ کے حوالے سے ایک مؤثر اور فیصلہ کن پیغام دے سکے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *