Banner
Daily Sahafat Quetta
November 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون سے تصاویر بنانے کی مذمت، نجی زندگی کے تقدس کا احترام کیا جائے، مولانا محمد ادریس رندڈی ایس پی گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاقگنداخہ شاخ کی بھل صفائی تیزی سے جاری، زمینداروں کا فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون پر اظہارِ تشکربلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی10 ہزار ملازمتوں سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ھوگا، پروفیسر حلیم صادقگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوڈیرو میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، طلباء کی تقاریر اور نعت خوانیکرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاستاولڈ سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطععمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی محمد ندیم شیخ کے صاحبزادے کے اعزاز میں تقریب، پھولوں کے ہار پہنائے گئےگنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکرمولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ کی ڈرون سے تصاویر بنانے کی مذمت، نجی زندگی کے تقدس کا احترام کیا جائے، مولانا محمد ادریس رندڈی ایس پی گنداخہ کی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات، امن و امان اور جرائم کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاقگنداخہ شاخ کی بھل صفائی تیزی سے جاری، زمینداروں کا فیصل خان جمالی کے ذاتی تعاون پر اظہارِ تشکربلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی10 ہزار ملازمتوں سے بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ھوگا، پروفیسر حلیم صادقگورنمنٹ بوائز ڈگری کالج نوڈیرو میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، طلباء کی تقاریر اور نعت خوانیکرسی، گالی، بیرونی ایجنٹ، لندن کا فلیٹ اورپاکستان کی سیاستاولڈ سکھر میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 200 سے زائد غیر قانونی کنکشن منقطععمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر حاجی محمد ندیم شیخ کے صاحبزادے کے اعزاز میں تقریب، پھولوں کے ہار پہنائے گئےگنداخہ شاخ میں بھل صفائی کا کام جاری، زمینداروں اور آبادگاروں کا صوبائی وزیر فیصل خان جمالی سے اظہارِ تشکر

بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی

بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ کیسکو لیبر یونین کی تاریخی کامیابی
پیر محمد کاکڑ کی 13 سالہ قانونی جدوجہد رنگ لے آئی، عدالت کا ریفرنڈم کے حق میں تاریخی فیصلہ
پیر محمد کاکڑ کی ثابت قدمی اور جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، یونین رہنماؤں کا مشترکہ بیان
کوئٹہ:کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے سرپرستِ اعلیٰ آغا سلطان شاہ، چیف آرگنائزر اسلام خان، جنرل سیکرٹری ملک سعید لہڑی، حاجی عبدالمجید، آصف شاہوانی، عزیز احمد سارنگزئی، مشتاق امین، حاجی عبدالسلام، یاسر شاہ، منیر احمد، آغا نادر شاہ اور دیگر رہنماؤں نے بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے کیسکو کی سطح پر علیحدہ ریفرنڈم کے انعقاد سے متعلق یونین کے مؤقف کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے کیسکو ملازمین کے جمہوری حقِ نمائندگی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ کیسکو لیبر یونین بلوچستان گزشتہ 13 سال سے کیسکو ملازمین کے لیے علیحدہ ریفرنڈم کے انعقاد کی خاطر قانونی اور آئینی جدوجہد کر رہی تھی۔ اس طویل جدوجہد میں یونین کے صدر پیر محمد کاکڑ نے خود قیادت کرتے ہوئے عدالتی مقدمے کی پیروی کی اور مختلف قانونی پیچیدگیوں اور مشکلات کے باوجود اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔ بالآخر بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے نے یونین کے مؤقف کو تقویت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر محمد کاکڑ نے مزدوروں کے حقوق اور کیسکو ملازمین کی آزادانہ نمائندگی کے لیے جس مستقل مزاجی، ثابت قدمی اور عزم کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم انہیں 13 سالہ طویل قانونی جدوجہد میں کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ کیسکو کی سطح پر علیحدہ ریفرنڈم کا فیصلہ ملازمین کو اپنی پسند کی قیادت منتخب کرنے، جمہوری حقِ رائے دہی استعمال کرنے اور آزادانہ طور پر اپنی نمائندگی کا حق حاصل کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ یہ کامیابی کسی ایک فرد یا تنظیم تک محدود نہیں بلکہ کیسکو کے تمام ملازمین کے جمہوری حقوق کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے حقوق کا تحفظ، ملازمین کے لیے بہتر سروس اسٹرکچر، جائز مراعات، مسائل کا حل اور آزادانہ ٹریڈ یونین سرگرمیوں کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کیسکو ملازمین کے حقوق کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے قانونی، آئینی اور جمہوری جدوجہد آئندہ بھی بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *