Banner

غنوا بھٹو کی 64 ویں سالگرہ، نوڈیرو میں پروقار تقریب، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

Share

Share This Post

or copy the link


نوڈیرو (رپورٹ:عابد بھٹو) پی پی (شھید بھٹو) کی چیئرپرسن میڈم غنوا بھٹو کی سالگرہ تقریب بسم اللہ ھوٹل پر منعقد ہوئی ،کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت ،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (شھید بھٹو) کی چیئرپرسن میڈم غنوا بھٹو کی 64 ویں سالگرہ تقریب پی پی شھید بھٹو سٹی نوڈیرو کی جانب سے سٹی صدر وریام علی چنا ۔محمد سلیم چنا کی رھنمائی میں منائی گئی اس تقریب میں شاھد میاں بھٹو،غلام نبی کولاچی،صاحب خان شیخ ، اختر علی میرانی،غلام مرتضیٰ منگنیجو ،اعجاز بھٹو،عبدالرزاق بھٹو، فرحان علی چنا سمیت دیگر کارکنان ،عھدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقعہ پر سالگرہ کا کیک کاٹ کر ایک دوسرے کو کھلاکر خوشی کا اظہار کیا گیا اور میڈم غنوا بھٹو کے دراز عمر کے لیئے دعا مانگی گئی ۔

غنوا بھٹو کی 64 ویں سالگرہ، نوڈیرو میں پروقار تقریب، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us