Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستانپاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات آج سے شروع؛ 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکانبلوچستان میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خواتین و بچوں سمیت 103 افغان زیرِحراست2025 کا پاک بھارت تنازع یاد دہانی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو غیرحل شدہ چھوڑنا خطرناک ہے، اسحاق ڈارپاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی تاریخی، سکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی وجوہاتیلٹا کا تاریخی دھوکہ اور افغانستان کی جنگجویانہ خودداریمہنگائی، بے روزگاری اور اینٹی کرپشناوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کی سنوائی، ضلعی انتظامیہ کا فوری حل کی یقین دہانیکرم سیکٹر میں فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فراراغبرگ میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کا حملہ، 5 مبینہ حملہ آور ہلاکنوجوان تاریخ سے روشنی اور ثقافت سے شناخت حاصل کریں، گورنر بلوچستان

بلوچستان اکیڈمی کی ادبی و ثقافتی خدمات قابل ستائش ہیں، ڈپٹی کمشنر کیچ


تربت:(نامہ نگار کیچ)ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی کا بلوچستان اکیڈمی تربت کا دورہ، ڈیجیٹل لائبری کی تعمیر اور دیگر منصوبوں کے لیے تعاون کا اعلان

ڈپٹی کمشنر کیچ یاسر اقبال دشتی نے اتوار کے روز بلوچستان اکیڈمی تربت کا دورہ کیا جہاں انہیں اکیڈمی کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کرایا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے بلوچستان اکیڈمی تربت کے لیے ڈیجیٹل لائبریری کی تعمیر، بک شیلف، ایئر کنڈیشنرز کی فراہمی اور آئندہ ماہ منعقد ہونے والے پروگرام کے لیے مالی تعاون کا اعلان کیا۔

دورے کے موقع پر بلوچستان اکیڈمی تربت کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غفور شاد نے ڈپٹی کمشنر کو اکیڈمی کی سرگرمیوں، جاری منصوبوں اور ادبی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی جبکہ اکیڈمی کی جانب سے شائع شدہ مختلف کتابیں بھی انہیں پیش کی گئیں۔

پروفیسر ڈاکٹر غفور شاد نے بتایا کہ بلوچستان اکیڈمی تربت کے زیر اہتمام عطاشاد پروجیکٹ، مبارک قاضی پروجیکٹ اور “میراث” کی اشاعت اہم ادبی کامیابیاں ہیں جبکہ معروف بلوچ دانشور و ادیب سید ظہور شاہ ہاشمی کی سد سالہ ولادت کے موقع پر ایک خصوصی منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سید ظہور شاہ ہاشمی کی نسبت اکیڈمی کے پاس تین سے چار نئی کتابیں اشاعت کے لیے تیار ہیں جبکہ کئی دیگر کتابوں پر کام جاری ہے جنہیں جلد شائع کیا جائے گا۔

ڈاکٹر غفور شاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2023 میں صوبائی حکومت نے بلوچستان اکیڈمی تربت کی گرانٹ پانچ لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کردی تھی تاہم اگلے سال اسے دوبارہ کم کرکے پانچ لاکھ روپے تک محدود کردیا گیا جس سے بلوچستان اکیڈمی تُربَت کو اپنے منصوبوں پر سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے بلوچستان اکیڈمی تربت کے لیے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی خصوصی معاونت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سید احسان شاہ، دیگر وزراء، میئر تربت بلخ شیر قاضی اور میر باہڈ جمیل دشتی نے بھی مختلف مواقع پر اکیڈمی کی بھرپور معاونت کی۔

اس دوران ڈپٹی کمشنر کیچ کو اکیڈمی کی لائبریری، ہال اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کرایا گیا۔ انہوں نے اکیڈمی کی ادبی و ثقافتی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈیجیٹل لائبریری، بک شیلف اور ایئر کنڈیشنرز کی فراہمی کے علاوہ سید ظہور شاہ ہاشمی کے نام سے منعقد ہونے والے سد سالہ جشنِ ولادت پروگرام کے لیے مالی تعاون فراہم کرنے کا اعلان بھی کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *