Banner
Daily Sahafat Quetta
August 5, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیصنعتی پولٹری فارمنگ: انسانی صحت کے لیے خاموش خطرہاسلام آباد،ایم ساجد عباسی چئیرمین مارکیٹ کمیٹی اسلام آبادکا فروٹ وسبزی منڈی کے آڑھتیوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقدجمعیت بلوچستان میں حکومت کا حصہ نہیں بنے گی،مولانا فضل الرحمانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشی

ڈپٹی کمشنر حب کاتمام اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت


حب(نمائندہ خصوصی)
ضلع حب میں مون سون سیزن سے قبل پیشگی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر حب کی زیر صدارت مون سون پریپیئرڈنس پلان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی سطح پر مون سون بارشوں کے دوران ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایکسین روڈ، محکمہ ایریگیشن، لیڈا (LIEDA)، ڈپٹی ڈائریکٹر MMD، چیف آفیسرز میونسپل کمیٹی حب، گڈانی اور وندر، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر حب نے تمام محکموں کو مون سون سیزن سے قبل مکمل تیاری یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ادارے الرٹ رہیں اور باہمی رابطہ مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی سطح پر دستیاب تمام مشینری اور افرادی قوت کو فعال اور تیار رکھا جائے تاکہ بارشوں کے دوران فوری کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ میونسپل اداروں کو ہدایت دی کہ برساتی نالوں، ڈرینج سسٹم اور سیوریج لائنوں کی بروقت صفائی یقینی بنائی جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے محکمہ روڈز اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں سڑکوں کی بحالی اور آمدورفت کی روانی برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
اجلاس میں محکمہ صحت کو بھی ضروری ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی تاکہ بارشوں کے دوران کسی بھی طبی ہنگامی صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر حب نے مزید ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے مون سون سے قبل اپنی مشینری کی مرمت اور مینٹیننس مکمل کریں تاکہ دورانِ بارش کسی قسم کی تکنیکی خرابی پیش نہ آئے۔
اجلاس کے اختتام پر مختلف محکموں کی جانب سے مون سون سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے عوامی تحفظ اور بروقت ریسپانس کو اولین ترجیح قرار دیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *