Banner
Daily Sahafat Quetta
August 4, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستانوزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکرجمعیت اور عوام کا تعلق ہی جماعت کی اصل طاقت ہے،مولانا عبدالرحمن رفیقسردار اور ریاستترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل گڈ گورننس کا ثمر ہے، میر سرفراز بگٹینورا کشتی اقتدار اور عوام کی شکستسوال ہوگا، جواب ہوگاعالمی گریٹ گیم، امریکی استعمار اور امت مسلمہ کی خاموشیبلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں بے ضابطگیوں کا انکشافپشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کیسکو یونین کی قانونی جدوجہد کی کامیابی ہے، پیر محمد کاکڑکشمیری عوام کی قربانیوں کو پوری پاکستانی قوم سلام پیش کرتی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ سے انجینئر زمرک خان اچکزئی کی ملاقات، میونسپل کمیٹیوں کے قیام پر اظہار تشکر

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے مسئے زئی و مئے زئی اور گلستان کو میونسپل کمیٹیوں کا درجہ دینے کے اعلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے حکومت بلوچستان نے تمام قانونی اور انتظامی تقاضے مکمل کرنے کے بعد دونوں نئی میونسپل کمیٹیوں کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے منگل کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے مسئے زئی و مئے زئی اور گلستان کی نئی میونسپل کمیٹیوں کے قیام کے باضابطہ نوٹیفکیشن کے اجرا پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے عوام سے کیا گیا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی میونسپل کمیٹیوں کے قیام سے مقامی سطح پر شہریوں کو بہتر بلدیاتی اور میونسپل سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ اس اقدام سے مقامی ترقی اور عوامی مسائل کے حل میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ بلوچستان دیگر ایسے علاقوں میں بھی بلدیاتی اداروں کے قیام اور اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھیں گے جہاں اس کی ضرورت موجود ہے اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور قواعد و ضوابط کے مطابق مقررہ معیار پر پورا اترنے والے بلدیاتی اداروں کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جائے گا وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی مسئے زئی و مئے زئی اور گلستان کی میونسپل کمیٹیوں کے قیام کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے تھے، جنہیں آج عملی شکل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ صوبے کے دیگر ایسے علاقوں میں بھی، جہاں رائج قوانین اور مقررہ معیار کے مطابق شرائط پوری ہوتی ہوں، عوامی ضروریات کے پیش نظر بلدیاتی اداروں کا مؤثر اور مضبوط نظام قائم کیا جائے تاکہ شہریوں کو مقامی سطح پر بہتر اور معیاری خدمات فراہم کی جا سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *