Banner
Daily Sahafat Quetta
September 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدیتربت:تربت پریس کلب کی دو سالہ نئی کابینہ بلامقابلہ منتخب، حافظ صلاح الدین سلفی صدر اور ماجد صمد جنرل سیکرٹری منتخبچارسدہ میں اسٹیک ہولڈر کوآرڈینیشن اجلاس کا انعقادحرمین شریفین پوری امت مسلمہ کا مشترکہ روحانی مرکز ہیں، عبدالرحمن رفیقعوامی سہولت کو اولین ترجیح دے کر گرین بس سروس بہتر بنائی جائے، ذیشان لاشاریوالدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرکے بچوں کو قطرے ضرور پلوائیں، مہراللہ بادینیکیچی بیگ میں گھر کے اندر شدید دھماکا، 2 افراد جاں بحقTENDER NOTICE: DAB/AB NO.351/18-9-2026کوئٹہ میں ملاوٹی دودھ و دہی کے خلاف کارروائی، 570 لیٹر دودھ اور 200 کلو دہی تلفسینئر صحافی نصیر احمد خان کاکڑ پر حملہ اور تشدد کی شدید الفاظ مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ مولانا محمد طاہر توحیدی

کوئٹہ؛ شٹل ٹرین کے قریب خوفناک دھماکا، 15 مسافر شدید زخمی، 8 کی حالت تشویشناک


چمن پھاٹک کے قریب شٹل ٹرین کے گزرتے وقت زوردار دھماکے کے باعث اب تک 15 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، دھماکے سے ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز شہر بھر میں سنی گئی جبکہ قرب و جوار میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ کینٹ سے آنے والی شٹل ٹرین چمن پھاٹک کے قریب دھماکے کی زد میں آئی، جس کے نتیجے میں انجن سمیت تین کوچز پٹڑی سے اتر گئیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پھاٹک کے قریب پہلے سے ایک گاڑی کھڑی ہوئی تھی لیکن جیسے ہی ٹرین پھاٹک کے قریب پہنچی تو اس دوران دھماکا ہوگیا جس کے باعث ٹرین کے انجن کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

سول اسپتال ٹراما سینٹر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق چمن پھاٹک دھماکے میں 15افراد زخمی جبکہ 8 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق دھماکا جعفر ایکسپریس ٹرین گزرتے وقت ہوا ہے، ٹرین میں سوار مسافر عید کے چھٹیاں منانے اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔

سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، امدادی کارروائیوں کے لیے ریسکیو ٹرک اور ریلیف ٹرین جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئیں۔ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر آگ بھی لگی، فائر بریگئیڈ کے عملے آگ بجھا دی۔

معاون خصوصی برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی کا کہنا تھا کہ واقعے کی معلومات حاصل کر رہے ہیں، جیسے ہی مزید تفصیلات ملیں گی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا، تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاہم عوام سے اپیل ہے وقوعہ جائے کے قریب جمع نہ ہوں۔

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ بزدلانہ دہشت گردی، ایسے حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

محمد حنیف عباسی نے کہا کہ بھارت اور افغانستان میں موجود پاکستان دشمن عناصر دہشت گردی کی سرپرستی کر رہے ہیں، بھارت اور افغانستان سے چلنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیے جائیں گے۔ دہشت گرد انسانیت اور ملک کے دشمن ہیں اور انہیں عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی آپریشنل سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو واقعے کی فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ٹرین دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *