Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدمسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فرید

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ اور ڈپٹی کمشنر خیرپور کا پنشنرز کی سہولیات اور اکاؤنٹس مینجمنٹ نظام کو بہتر بنانے پر اتفاق


سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو اور ڈپٹی کمشنر خیرپور الطاف حسین چاچڑ کے درمیان ڈی سی آفس خیرپور میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پنشنرز کو فراہم کی جانے والی سہولیات میں بہتری لانے اور اکاؤنٹس مینجمنٹ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران ضلع خیرپور کے پنشنرز کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں افسران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پنشنرز کے مسائل کا فوری ازالہ یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹس سے متعلق عوامی خدمات کی فراہمی کو مزید بہتر اور شفاف بنایا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خیرپور الطاف حسین چاچڑ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنشنرز کو ان کی دہلیز پر آسان سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے تاکہ انہیں سرکاری دفاتر کے غیر ضروری چکر نہ لگانے پڑیں. اجلاس میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خیرپور کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کی جائے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو نے کہا کہ اکاؤنٹس مینجمنٹ نظام میں جدید اصلاحات لا کر عوام کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور عوام کے ساتھ ہر ممکن تعاون یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کے اختتام پر دونوں افسران نے ضلع میں شفافیت اور عوامی خدمات کی بہتر فراہمی کے لیے باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر خیرپور نے اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ میانداد راہوجو اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسر غلام سرور چاچڑ کو سندھ کی روایتی شال، سندھی ٹوپی اور یادگاری تحائف پیش کرکے ان کی عزت افزائی کی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *