Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدمسلم باغ پولیس کی دبنگ کاروائی، چار ملزمان گرفتار، مسروقہ گاڑی برآمدپشتون ثقافت مہمان نوازی، بہادری اور رواداری کی علامت ہے، ماجد سلیمپاکستان کا تعلیمی نظام ، کتابیں بدل گئیں، تعلیم کب بدلے گی؟TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فرید

پاکستان آرمی زندہ باد، پوری قوم اپنی افواج کو سلام پیش کرتی ہے، ملک محمد رضوان الحق


سکھر (رپورٹ اسلم سومرو) دی بیسٹ سکھر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ معرکۂ حق نہایت عقیدت، قومی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس تقریب کی صدارت چیف پیٹرن ملک محمد رضوان الحق نے کی، جبکہ آرگنائزیشن کے عہدیداران، ممبران اور مختلف سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف پیٹرن ملک محمد رضوان الحق نے کہا کہ یومِ معرکۂ حق ہماری قومی تاریخ کا ایک اہم دن ہے، جس نے پوری قوم کو اتحاد، قربانی اور حب الوطنی کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ “پاکستان آرمی زندہ باد، جنہوں نے اپنی بہادری، قربانیوں اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ پوری قوم اپنی افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ زندہ باد انہوں نے مزید کہا کہ وطنِ عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے اور ہم سب پر لازم ہے کہ اس کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ تقریب میں موجود شرکاء نے بھرپور انداز میں “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج پائندہ باد” کے نعرے لگائے، جس سے پورا ماحول حب الوطنی کے جذبے سے گونج اٹھا تقریب کے دوران آرگنائزیشن کے مختلف عہدیداران اور ممبران نے اپنے خیالات اور تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یومِ معرکۂ حق ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک و قوم کی خدمت کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتے رہیں گے اس موقع پر دی بیسٹ سکھر آرگنائزیشن کی مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین بھی مقرر کیے گئے، جو فلاحِ انسانیت، سماجی بہبود، نوجوانوں کی رہنمائی، تعلیمی سرگرمیوں اور عوامی خدمت کے مختلف شعبوں میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ ہر کمیٹی اپنے مزید ممبران منتخب کرے گی تاکہ تنظیمی امور کو مزید مؤثر انداز میں چلایا جا سکےاجلاس میں انسانیت کی فلاح و بہبود، غریب اور مستحق افراد کی مدد، نوجوان نسل کی مثبت تربیت، تعلیم کے فروغ اور سماجی مسائل کے حل سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دی بیسٹ سکھرآرگنائزیشن مستقبل میں بھی عوامی خدمت اور رفاہی سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی تقریب کے اختتام پر ملک پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاء نے اس قومی دن کو ہمیشہ یاد رکھنے اور اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *