Banner
Daily Sahafat Quetta
August 7, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
دہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلیدہشتگردی کیخلاف فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحتیں پوری قوم کیلئے باعث فخر ہیں ،شاہد رنددہشتگردی کا ناسور پوری قوم اورریاست کا ناسور ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستانوزراء عوامی خدمت، امن و امان اور بہتر طرزِ حکمرانی پر خصوصی توجہ دیں، روبینہ شاہجب جھوٹ قوم کا مزاج بن جائےجرائم کی بیخ کنی8 اگست صوبے کی عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دنپٹنی پولیس کا ایکشن، مقابلے کے بعد زخمی ڈاکو گرفتارحب شاہین کلب کی شاندار فتح، کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیعوامی خدمت اولین ترجیح، محکمے کارکردگی بہتر بنائیں، سائرہ عطاءخلائی ٹیکنالوجی اور موسمیاتی تبدیلی

معرکۂ حق کو ایک سال مکمل؛ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی جانب سے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریب کا انعقاد


اپنے شہداء، غازیوں اور جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور معرکۂ حق میں فتح حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں؛ معرکۂ حق میں عظیم کامیابی کے باعث آج پاکستانی پاسپورٹ “پاسپورٹ آف پرائیڈ” بن چکا ہے: سینیٹر روبینہ خالد

معرکۂ حق کی بدولت ہر محبِ وطن کا سر فخر سے بلند ہے اور پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آیا ہے؛ آج “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے: سیکرٹری عامر علی احمد

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے زیرِ اہتمام بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز میں معرکۂ حق میں پاک افواج کی کامیابی کے حوالے سے ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد، سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر عصمت نواز سمیت اعلیٰ افسران اور بی آئی ایس پی ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کا جو مثبت تشخص اجاگر ہوا ہے، وہ معرکۂ حق کی بدولت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے جس فہم، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ آپریشن بنیان المرصوص میں بھارت کا مقابلہ کیا، وہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں امن مذاکرات کا انعقاد پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ انہوں نے ان ماؤں، بہنوں اور بیٹوں کو سلام پیش کیا جنہوں نے وطن کے لیے اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں۔ پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں پر فخر کرتی ہے۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، لیکن ہم سب کے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کو جو عزت اور وقار حاصل ہوا ہے، وہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں اور کامیابیوں کی بدولت ہے۔ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستانی پاسپورٹ آج “پاسپورٹ آف پرائیڈ” بن چکا ہے۔
اس موقع پر سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معرکۂ حق کی بدولت پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم کھلاڑی کے طور پر سامنے آیا ہے، جہاں بین الاقوامی سطح پر امن مذاکرات منعقد کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل جب بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستانی افواج نے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند دشمن کا مقابلہ کیا اور بھارت کی تمام غلط فہمیوں کو دور کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں کامیابی کے بعد “پاکستان ہمیشہ زندہ باد” کا نعرہ پوری قوم کی آواز بن چکا ہے۔

تقریب کے دوران ملی نغمے اور قومی ترانے پیش کیے گئے، بی آئی ایس پی سٹاف کا جوش و خروش دیدنی تھا، تمام سٹاف اور افسران نے پاک افواج کی کامیابیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *