Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الاداTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1520/23-9-2026TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1509/23-9-2026قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، محمد علی جمالیمہنگائی اور بے روزگاری عوام کیلئے عذاب بن چکی ہے، مولانا قاری مہراللہامن و امان اور جرائم کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے، محمد علی جمالیجرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروش قانون کی گرفت میں، 4 ملزمان گرفتارسید عابد بخآری کی وفات سے صحافت کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، شیخ فریدN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادا

یو اے ای سے پاکستانیوں کی ہدفی بے دخلی کی خبریں جھوٹا پروپیگنڈا ہیں

یو اے ای سے پاکستانیوں کی ہدفی بے دخلی کی خبریں جھوٹا پروپیگنڈا ہیں

وزارتِ داخلہ نے بعض میڈیا حلقوں، خصوصاً سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات جیسے برادر اسلامی ملک سے پاکستانی شہریوں کی مبینہ ہدفی بے دخلی سے متعلق قیاس آرائیوں کا نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات اور اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد واضح کیا گیا ہے کہ اس نوعیت کی تمام رپورٹس بدنیتی پر مبنی اور مخصوص مفادات رکھنے والے عناصر کا پروپیگنڈا ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سمیت کسی بھی ملک سے کسی مخصوص ملک یا مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہدفی بے دخلی نہیں کی جا رہی۔ اگر کسی قسم کی بے دخلی ہوتی بھی ہے تو وہ میزبان ملک کے قوانین، قانونی نظام، ویزا خلاف ورزی، زائد المیعاد قیام یا غیر قانونی دستاویزات کی بنیاد پر معمول کے عمل کا حصہ ہوتی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق پاکستانی شہری بدستور یو اے ای اور دیگر دوست ممالک کے ویزا اور ورک پرمٹ کے تقاضے پورے کرکے بغیر کسی امتیاز کے سفر اور ملازمت کے مواقع حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے برعکس سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی خبریں اور من گھڑت پوسٹس بدنیتی اور مخصوص مقاصد کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی پاکستانی شہری کو کسی بھی ملک میں کسی مسئلے یا دشواری کا سامنا ہو تو اسے دفتر خارجہ کے قائم شدہ سفارتی ذرائع کے ذریعے متعلقہ ملک کے ساتھ کیس ٹو کیس بنیاد پر اٹھایا جاتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *