Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
زندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبدھرنے کا مفہوم اور مقاصد، عالمی و پاکستانی آغاز، موجودہ صورتحال اور لیویز کا کرداررانا نسیم اختر بیسک سوسائٹی فاؤنڈیشن کے انٹرنیشنل چیئرپرسن مقررپی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امیدزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبدھرنے کا مفہوم اور مقاصد، عالمی و پاکستانی آغاز، موجودہ صورتحال اور لیویز کا کرداررانا نسیم اختر بیسک سوسائٹی فاؤنڈیشن کے انٹرنیشنل چیئرپرسن مقررپی ٹی آئی مارچ سے پہلے بڑا فیصلہ، راولپنڈی اور اٹک میں انٹرنیٹ بند کرنے کی تیاریپشتون ثقافت ہماری خوبصورت روایات کا حصہ ہے، ظہور بلیدیبلوچستان کے ہنرمند نوجوانوں کیلئے جرمنی میں روزگار کے دروازے کھلنے کی امید

نوشکی، اسکول میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ٹیچر سمیت دو افراد جاں بحق، علاقے میں شدید خوف و ہراس

بلوچستان کے ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے اسکول کے اندر گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ٹیچر اور یوتھ گروپ کا رکن جاں بحق ہو گئے۔ پولیس اور اسکول ذرائع کے مطابق واقعہ جمعہ کے روز اس وقت پیش آیا جب اسکول کی لائبریری میں پی ٹی ایس ایم سی (PTSMC) کے زیرِ اہتمام ایک تربیتی ورکشاپ جاری تھی۔ مسلح افراد نے اسکول میں داخل ہو کر فائرنگ کی، جس سے یوتھ گروپ کے رکن حق نواز موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ اسکول ٹیچر محمد اکرم شدید زخمی ہوئے۔واقعے کے فوری بعد دونوں افراد کو میر گل خان نصیر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم زخمی ٹیچر محمد اکرم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گئے۔ اسکول جیسے مقدس تعلیمی ادارے میں فائرنگ کے اس المناک واقعے سے طلبہ اور اساتذہ میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ ملزمان واردات کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، تاہم اب تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ اس واقعے کی تعلیمی اور سماجی حلقوں کی جانب سے سخت الفاظ میں مذمت کی جا رہی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *