Banner
Daily Sahafat Quetta
September 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
N-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریبN-25 اور N-50 پر مسافروں کیلئے بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکمچیئرمین میونسپل کمیٹی فیاض محمود شیخ کا بس اڈے کا تفصیلی دورہ، ناجائز تجاوزات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا حکمبلوچستان محکمہ جیل کے ذمے کیسکو کے 19 کروڑ 60 لاکھ روپے واجب الادابلوچستان میں پاکستان نیوی اور کوسٹ گارڈز کی کارروائی اسمگلنگ ناکام بنادیاپشتون کلچر ڈے امن، محبت، رواداری اور ثقافتی ورثے کا خوبصورت اظہار ہے، بشری رندزندہ اور باشعور قومیں ثقافتی و روایتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہیں،نسیم الرحمان ملاخیلپشتون کلچرل ڈے ہماری شاندار تہذیبی و ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتا ہے، حاجی ولی محمد نورزئیقلات میں نامعلوم مسلح افراد ایدھی ایمبولینس اغوا کرکے لے گئےصبا فیصل کے طلاق اور خواتین سے متعلق بیان پر بحث چھڑ گئینوڈیرو میں بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی پروقار تقریب

معرکہ حق نے ثابت کر دیا کہ اپنی قوم اور ملک کی کیسی دفاع ہوتی ہے ‘نور محمد دمڑ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر خوراک وچیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے “معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر پوری قوم، افواجِ پاکستان اور بالخصوص چیف اف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کو دشمن ملک بھارت کے خلاف شاندار فتح اور تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی ہے حلقہ انتخاب ہرنائی، زیارت،سنجاوی میں معرکہ حق” کی پہلی سالگرہ کے موقع پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کے کامیاب ریلیوں کے انعقاد پر کاروان کے عہدیداروں کارکنوں سول سوسائٹی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ حلقہ پی بی سات زیارت کم ہرنائی کے عوام نے ثابت کردیا کہ وہ محب وطن اور پاک فوج اور سیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے اپنے خصوصی پیغام میں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ معرکہ حق پاکستانی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے، جس میں افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا نہایت پیشہ ورانہ، مو¿ثر اور بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو نہ صرف پاکستان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا بلکہ عالمی سطح پر بھی اسے سبکی اور رسوائی اٹھانا پڑی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب بھارت نے جھوٹے پروپیگنڈے اور بے بنیاد الزامات کے ذریعے پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو افواجِ پاکستان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی ایسی مثال قائم کی جسے دنیا بھر میں سراہا گیا۔ اس معرکے نے نہ صرف پاکستان کی عسکری صلاحیتوں کو اجاگر کیا بلکہ پاک فوج کو ایک عظیم، منظم اور بہادر فوج کے طور پر عالمی سطح پر مزید پہچان دلائی۔صوبائی وزیر خوراک حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ افواجِ پاکستان آج پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں اور دنیا بھر میں انہیں مزید عزت و تکریم کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس اعزاز کا سہرا عسکری قیادت، بالخصوص سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت کو دیا اور کہا کہ پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے “معرکہ حق” کو قومی اتحاد کی ایک روشن مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر پاکستانی قوم، افواج، حکومت ایک پلیٹ فارم پر متحد نظر آئے، جو کہ “واعتصموا بحبل اللہ جمیعاً” کی عملی تفسیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معرکہ اس بات کا واضح پیغام ہے کہ پاکستانی قوم کسی بھی چیلنج کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری، قربانیوں اور جرات کے باعث نہ صرف ملک کا دفاع مضبوط ہوا بلکہ پاکستان کا وقار عالمی سطح پر بلند ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے کہ ہماری افواج کو دنیا میں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے مستقبل میں کسی بھی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو اسے ایک بار پھر منہ توڑ اور سبق آموز جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے مودی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور دشمن کو ہر محاذ پر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *