Banner

میرواہ گورچانی میں واپڈا کا بڑا آپریشن، غیر قانونی کنکشن منقطع

Share

Share This Post

or copy the link

میرپور خاص( بیورو چیف رانا علی اکبر ) میرواہ گورچانی میں واپڈا کا بڑا آپریشن، غیر قانونی کنکشنمنقطع میرواہ گورچانی میں واپڈا حکام نے بجلی چوری اور بقایاجات کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کر دیں۔ ایس ڈی او واپڈا محمد رفیق شاہانی کی ہدایات پر مصطفیٰ ماڈل ٹاؤن بیج نمبر 16 میں خصوصی آپریشن کیا گیا، جہاں ایل ایس سکندر پنہور، لائن مین ذاکر حسین راجپوت، شاهد لغاری اور عظمت علی نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے کئی غیر قانونی اور ڈائریکٹ کنکشن منقطع کر دیے۔کارروائی کے دوران ایسے صارفین کو بھی نوٹس جاری کیے گئے جن کے ذمے بجلی کے بقایاجات موجود ہیں۔ اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا محمد رفیق شاہانی اور ایل ایس سکندر پنہور نے کہا کہ بجلی چوری اور بقایاجات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے، جبکہ تمام نادہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر اپنے واجبات جمع کروائیں، بصورت دیگر مزید سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واپڈا حکام کے مطابق بجلی چوری کے خاتمے اور ریکوری مہم کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے تاکہ ذمہ دار صارفین پر اضافی بوجھ کم ہو سکے۔

میرواہ گورچانی میں واپڈا کا بڑا آپریشن، غیر قانونی کنکشن منقطع

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us