Banner

حب میں صفائی کے ناقص انتظامات، عوامی حلقوں کا شدید ردعمل

Share

Share This Post

or copy the link


حب(نمائندہ خصوصی)بلوچستان کا اہم صنعتی شہر حب چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حب کی حب بھر میں جاری صفائی ستھرائی کچرہ اٹھانے والی ناکارہ ٹریکٹر ٹرالی شوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی حب شہر کے عوامی کی جانب سے مونسپل کارپوریشن چیف آفیسر حب کو انہیں آڑے ہاتھوں میں لیا خوب انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا حب شہر کے عوامی حلقوں نے اپنے شوشل میڈیا پر اپنا تبصرہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہے قیامت کی نشانیوں میں سے ایک ہے کچرہ خود حب شہر بھر کا کچرہ اٹھانے نکل پڑا ہے جبکہ مونسپل کارپوریشن چیف آفیسر حب نے اپنے وضاحتی بیان میں کہاہے کہ شوشل میڈیا پر چلنے والی وائرل ویڈیو میں جو ٹریکٹر نظر آرہا ہے وہ میونسپل کارپوریشن حب کی ملکیت نہیں ہے بلکہ اسے روزانہ کی بنیاد پر کرائے پر حاصل کرکے حب شہر بھر میں صفائی ستھرائی کچرہ اٹھانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے جس پر حب عوامی حلقوں نے اسے خوب تنقید کا نشانہ بنایا اسکو آڑے ہاتھوں میں لیا اور کہا کہ حب شہر کے جس شہری نے بھی مزکورہ کچرہ اٹھانے والی ناکارہ ٹریکٹر ٹرالی ویڈیو بنائی ہے بہت ہی زبر دست کام کیا ہے اس ویڈیو نے میونسپل کارپوریشن کے چیف آفیسر حب کی کارکردگی اور ناقص انتظامات کا پول کھول کر رکھ دیا ہے چیف آفیسر حب کا وضاحتی بیان خود ان کی نا اہلی کا اعتراف ہے ٹریکٹر اگر میونسپل کارپوریشن کی ملکیت نہیں تو اس کھٹارہ ناکارہ ٹریکٹر ٹرالی کو کرائے پر حاصل کرکے عوامی فنڈز کو اس بے رحمی سے ضائع اور فضول استعمال کرنے کا ذمہ دار پھر کون ہے حب شہر عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ مونسپل کارپوریشن چیف آفیسر حب وضاحت فرمائیں گے کہ اس وقت تک عوامی فنڈز کی کتنی رقم اس ناکارہ کھٹارہ ٹریکٹر کے رینٹ کی مد میں ادا کی جا چکی ہے اور یہ بیمار مزدور کتنے گھنٹےکام یا آرام فرما کر اب تک کتنا عوام فنڈ ہڑپ کر چکا ہے جواب دہ تو آپ ہی ہیں اور جواب آنجناب کو ہی دینا پڑے گا ساتھ میں ڈیلی ویجز پر رکھے گئے عملے کی لسٹ بھی شایع کر دیں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔
حب شہر کے عوامی حلقوں نے کہا کہ بلوچستان کا اہم صنعتی شہر حب ہے عوامی حلقے مونسپل کارپوریشن حب چیف آفیسر کی کارکردگی سے بلکل بھی مطمئن نہیں ہے مسلسل انکے تبادلے کیلئے آواز بلند کی جارہی ہے حب شہر میں صفائی ستھرائی عدم توجہی مسائل اور ناقص انتظامات سمیت مچھروں بہتات کا فقدان شہری راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہوکر رہ گئے صنعتی شہر حب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

حب میں صفائی کے ناقص انتظامات، عوامی حلقوں کا شدید ردعمل

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us