Banner
Daily Sahafat Quetta
July 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسرویلڈن بلوچستان پولیس، زخمی بچے کی جان بچانے والے پولیس افسر کو خراجِ تحسینمحسن نقوی کا بیان انکی ذاتی رائے ہے نئے صوبوں کا فیصلہ ہمیں نہیں عوام کو کرنا ہے، احمد شریف چوہدریانتظامی یونٹ ہوں یا نئے صوبے، ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایسا کبھی نہیں ہونے دیں گے، گوہرطاقت نہیں، اعتماد ریاستوں کو مضبوط بناتا ہےجمہوری راستے بند کر دیے جائیں تو نوجوانوں کے پاس کیا بچتا ہے؟خوابوں کی منڈی اور سیاسی خوانچہ فروشپروڈیوسر و ڈائریکٹر نوید رضا کی فلم انڈسٹری کیلئے خدمات قابل تعریف ہے،فرح خان28 سال سے فلم انڈسٹری کے لیے کام کر رہا ہوں،نوید رضابلوچستان اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹیڈیرہ بگٹی ہسپتال میں بلڈ بینک فعال، عوام کو محفوظ خون کی فراہمی کی سہولت میسر

معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن پر فضائی برتری کیسے حاصل کی؟ ایئر وائس مارشل نے اہم تفصیلات بتا دیں

معرکہ حق میں پاکستان نے دشمن پر فضائی برتری کیسے حاصل کی؟ ایئر وائس مارشل نے اہم تفصیلات بتا دیں
بھارت کے 4رافیل سمیت 8 طیارے گرائے گئے، پہلی بار کہنا پڑے گا کہ ہمارا اسکور 0-8 تھا، طارق محمود غازی

ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاک فضائیہ نے تاریخی کارنامہ انجام دیا اور بھارت آج تک سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر ہوا کیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایئر وائس مارشل نے کہا کہ امن ہو یا جنگ ہم اپنی خود مختاری پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے، پاک فضائیہ ملکی فضائی سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار اور پر عزم ہیں۔

انہوں نے اہم تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو کئی حد تک لاچار کر دیا تھا اور ہمارے شاہینوں کے باعث دشمن فضائی حدود کے قریب بھی نہیں بھٹک سکا، پاک فضائیہ نے دشمن کے جنگی طیارے گرا کر فضائی برتری ثابت کر دی۔

ایئر وائس مارشل نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ سال مئی میں بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی۔ پاک فضائیہ دشمن کی ہر سرگرمی نوٹ کر رہی تھی اور ہم دشمن کے ڈیجیٹل فٹ پرنٹ کو مانیٹر کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے بارڈر پر مضبوط سیف گارڈ رکھا ہوا تھا اس لیے دشمن ہمارے بارڈر کے قریب آنے کی جرات نہیں کر سکتا تھا جبکہ بھارت کو اپنی فورس کو ری الائن کرنا پڑا۔

پاک فضائیہ کے سینیئر افسر نے بتایا کہ ہم نے جارحانہ فلائٹس جاری رکھیں اور ٹرائی سروس پلانز گائیڈنس طے کی، سائبر فورس نے دشمن کی کمیونیکیشن کو ناکارہ بنایا۔

ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھارت کے 8 طیارے گرائے جس میں 4 رافیل طیارے بھی شامل تھے، ہم نے بھارت کا ایک بغیر پائلٹ طیارہ بھی گرایا، اب ہمیں پہلی بار کہنا پڑے گا کہ ہمارا اسکور 0-8 تھا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *