Banner
Daily Sahafat Quetta
October 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
انصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغیانصاف لائرز فورم آئین کی بالادستی کےلئے جدوجہد جاری رکھے گا، عبدالحکیم زرینذوق، شوق اور تجسس زندگی کے تین چراغعبیرہ ضیاء نے پیرس میں گلوبل یوتھ فیسٹیول 2026 میں پاکستان کی نمائندگی کیINVITATION FOR BIDS: DAB/AB NO.491/30-10-2026گھر گرانے کے نوٹس کے بعد گارڈ روم مسمار کرنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، کامران مرتضیٰکوئٹہ پولیس نے کم عمر لڑکوں کو بلیک میل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا31 اکتوبر کو سریاب میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد ہوگی، جمعیت علماء اسلاماسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ قومی و عالمی چیلنجز کا حل ہے، مولانا عبدالقادر لونیجمعیت علماء اسلام نظریاتی کے اختر آباد، بروری زون کے تنظیمی انتخابات مکملپولیو ویکسینیشن مہم میں بھرپور شرکت کی اپیل، صحت مند بچے اور محفوظ مستقبل ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، صفدر خان باغی

وزیراعلیٰ بلوچستان کا بیکڑ اپر دورہ، شہید عظمت خان بگٹی کے گھر تعزیت

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایک روزہ دورہ بیکڑ اپر ڈیرہ بگٹی کے موقع پر شہید عظمت خان بگٹی کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، سابق صوبائی وزیر خالد لانگو اور دیگر عمائدین بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے شہید عظمت خان بگٹی، جو وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے دیرینہ ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، گزشتہ دنوں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے شہید کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے شہید عظمت خان بگٹی کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید عظمت خان بگٹی نے وطن، امن اور اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے بہادری، وفاداری اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بہادر اور مخلص لوگ قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں جن کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر امن کے قیام کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن، ترقی اور خوشحالی کے دشمن ہیں لیکن ان کے ناپاک عزائم کو عوام کی طاقت اور ریاستی اداروں کی قربانیوں سے ہر صورت ناکام بنایا جائے گا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہدائ کی قربانیاں قوم کی تاریخ کا روشن باب ہیں اور حکومت بلوچستان شہدائ کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہل خانہ کی عزت، دیکھ بھال اور فلاح حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس سلسلے میں تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنائے جائیں گے انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن کے قیام، عوام کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی رٹ ہر صورت برقرار رکھی جائے گی اور قیام امن کے لیے دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *