Banner
Daily Sahafat Quetta
August 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسینوزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اوگرا اصلاحات کا جائزہ اجلاس، ایندھن سپلائی کی ڈیجیٹل نگرانی پر زورشہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیبلوچستان میں نائٹروجینیس کھادوں پر 15 روزہ پابندیبلوچستان پرائس کنٹرول اینڈ پیوینشن منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ تیارپیراڈائز اور روٹری کلب آف لاہور گیریژن کی جانب سے نمایاں طلباء کو لیپ ٹاپ کا عطیہبدمست زندگیسسٹم کی ناکامی کے اسباب اور ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، آغا حسین مقدسیمعروف قبائلی و سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالرحیم رخشانی انتقال کر گئےقبو شاخ میں پانی کا سنگین بحران، زمینداروں کا خشک نہر میں احتجاج، ایریگیشن حکام کو 24 گھنٹے کا آخری الٹی میٹمگنداخہ میں ترقیاتی منصوبوں کا سفر جاری، ڈاکٹر جاوید جمالی کی کارکردگی کو عوامی خراجِ تحسین

عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی جمعرات کو ایک روزہ دورے پر بیکڑ اپر ڈیرہ بگٹی پہنچے جہاں انہوں نے عوامی مسائل، جاری ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر سابق وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق صوبائی وزیر خالد لانگو بھی وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ موجود تھے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے میر غلام قادر میموریل اسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور اسپتال کے مختلف شعبوں، وارڈز اور طبی سہولیات کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، اسپتال انتظامیہ کی جانب سے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو ادارے میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی فراہمی، طبی آلات، افرادی قوت اور درپیش مسائل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی بریفنگ میں صحت کے شعبے میں بہتری، جدید سہولیات کی فراہمی اور مریضوں کو بہتر علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اسپتال انتظامیہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے عملی اور دیرپا اقدامات کر رہی ہے تاکہ شہریوں خصوصاً دور دراز علاقوں میں بسنے والے عوام کو ان کی دہلیز پر جدید طبی سہولیات میسر آسکیں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں میں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اور عوامی خدمت کے عمل کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اسپتالوں میں ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور طبی خدمات کے معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور صحت کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو بہتر سہولیات فراہم کر کے ان کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری لائی جا سکے ۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *