Banner
Daily Sahafat Quetta
August 2, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
خاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہخاران میں مسلح افراد کا پولیس تھانے پر حملہ، فائرنگ اور دھماکوں کے بعد کلیئرنس آپریشن جاریکوئٹہ: سیٹلائٹ ٹاؤن میں نوجوان قتل، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیںبلاول نے آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام عائد کردیاقائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملہ، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکن قتل30 سال کا سفر ساڑھے 3 سال میں طے کرنے والا کہتا ہے سسٹم نہیں چل سکتا، رانا ثنا کی محسن نقوی پر تنقیدخیبر پختونخوا میں آپریشن 11 گرج کے تحت متعدد خوارج ہلاک، کئی ٹھکانے بھی تباہ27ویں آئینی ترمیم اور اس پر تنقیدمحمد فیصل ندیم سرائیکی جرنلسٹس فورم پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات مقررتاریخ رقم کرنے والے نرمل پرجا براڈ پیک پر زندگی کی بازی ہار گئےڈویژنل سپرنٹنڈنٹ سکھر کا روہڑی تا رحیم یار خان فٹ پلیٹ معائنہ، ریلوے آپریشن، ٹریک اور ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ

صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے ،بخت محمد کاکڑ

صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ صوبے میں صحت کے شعبے کی بہتری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں دور دراز علاقوں تک صحت کی سہولیات پہنچانے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے ہسپتالوں میں جدید طبی آلات کی فراہمی اور ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بنیادی مراکز صحت کو فعال بنانے اور وہاں ادویات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام کو اپنے علاقوں میں ہی علاج کی سہولت میسر آ سکے۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں ماں اور بچے کی صحت کے پروگرامز کو بھی وسعت دی جا رہی ہے، جبکہ ایمرجنسی سروسز کو بہتر بنانے کے لیے نئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ “ہم چاہتے ہیں کہ ہر شہری کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولت فراہم ہو،” انہوں نے زور دے کر کہا۔وزیر صحت نے بتایا کہ حکومت نجی شعبے کے ساتھ بھی تعاون بڑھا رہی ہے تاکہ صحت کے نظام کو مزید مو¿ثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل اسٹاف کی تربیت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے بھی خصوصی پروگرامز شروع کیے جا رہے ہیں۔بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ کورونا سمیت دیگر وبائی امراض سے نمٹنے کے لیے بھی حکومت مکمل طور پر تیار ہے اور اس حوالے سے ہسپتالوں میں ضروری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی کی بنیاد ہوتا ہے اور حکومت بلوچستان اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی تاکہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *