Banner

عالمی کشمکش میں پاکستان کا کردار

Share

Share This Post

or copy the link


تحریر: حافظ خلیل احمد سارنگزئی

بندۂ ناچیز کی کاروباری مصروفیات اور بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے باعث کافی عرصے سے مطالعہ اور کالم لکھنے کا سلسلہ منقطع رہا، تاہم سوشل میڈیا کے اس تیز دور میں ہر فرد لمحہ بہ لمحہ عالمی حالات سے باخبر ہے، ایک خاکہ ذہن میں تھا خواہش ہے کہ وہ قارئین کے ساتھ شئیر کروں ، جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ اپریل 2026 کی سفارتی سرگرمیوں نے کچھ ایسے سوالات اور تاثرات کو جنم دیا جنہیں نظرانداز کرنا ممکن نہیں، خصوصاً اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے طویل مذاکرات نے اگرچہ کوئی حتمی معاہدہ جنم نہیں دیا، مگر اس پورے عمل نے پاکستان کے مثبت، متوازن اور ذمہ دارانہ کردار کو نمایاں کر دیا، جہاں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے پاکستان کی قیادت خصوصاً شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کوششوں کا اعتراف اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان اب محض ایک علاقائی کھلاڑی نہیں بلکہ ایک سنجیدہ ثالث کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، یہ وہی ملک ہے جسے اس کے ہمسایہ بھارت کی جانب سے برسوں عالمی سطح پر متنازع بنانے کی کوشش کی جاتی رہی، مگر بدلتے ہوئے حالات نے یہ واضح کیا کہ عالمی طاقتیں چین، روس، سعودی عرب، ترکی، مصر اور حتیٰ کہ خود امریکہ سب پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک نئے توازن کی تلاش میں ہیں، بھارت اور اسرائیل کی دشمنی تو سمجھ آتی ہے بدقسمتی سے اس حادثات اور واقعات نے ایک اسلامی خلیجی ملک کے کردار کو بھی بے نقاب کیا اس کے علاؤہ قریبی ہمسایہ ملک افغانستان کی سر زمین جب پاکستان کے خلاف استعمال ہونا شروع ہوئی تو پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ملک کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔امن کے حوالے سے پوری دنیا پاکستان کے مؤقف پر یکسو ہے،ایک طرف ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کی تعریف کرتا ہے تو دوسری طرف ایران اور مصر کے قومی چینلز پر ان کے شعراء پاکستان کے گیت گاتے ہیں ،لیکن یہ حقیقت اپنی جگہ قائم ہے کہ پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر اپنی ساکھ کو بہتر بنایا ہے، یہی وہ لمحہ ہے جہاں جذباتی بیانیے سے ہٹ کر حقیقت پسندانہ تجزیہ ضروری ہو جاتا ہے، کیونکہ سفارتی کامیابیاں وقتی بھی ہو سکتی ہیں اگر ان کے ساتھ داخلی استحکام، معاشی مضبوطی اور پالیسیوں کا تسلسل نہ ہو، اس تمام منظرنامے میں ایک دلچسپ پہلو یہ بھی سامنے آیا کہ عوامی سطح پر بھی پاکستان کے لیے مثبت جذبات دیکھنے کو ملے، جس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوا کہ پاکستان کا کردار صرف ریاستی سفارتکاری تک محدود نہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی ایک نرم قوت کے طور پر ابھر رہا ہے، تاہم اصل سوال یہی ہے کہ کیا یہ پیش رفت مستقل بنیادوں پر ایک نئی سمت اختیار کرے گی یا محض وقتی سفارتی سرگرمی ثابت ہوگی، کیونکہ عالمی سیاست میں بیانیے بدلتے رہتے ہیں مگر کردار کی پختگی ہی دیرپا اثر چھوڑتی ہے، لہٰذا پاکستان کے لیے یہ لمحہ فخر کے ساتھ ساتھ ایک بڑی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے اس مثبت تاثر کو برقرار رکھنے کے لیے داخلی اختلافات سے بالاتر ہو کر قومی یکجہتی، مستحکم پالیسی سازی اور متوازن خارجہ حکمت عملی کو جاری رکھے، کیونکہ جب دنیا کسی ملک کو مسئلہ نہیں بلکہ حل کے طور پر دیکھنا شروع کر دے تو پھر ہر قدم نہایت سوچ سمجھ کر اٹھانا پڑتا ہے تاکہ یہ اعتماد محض ایک وقتی تاثر نہ رہے بلکہ ایک مستقل حقیقت بن سکے ۔لہذا آیسے موقع پر ہم گھر کے اندر اختلاف کو گھر تک ہی محدود رکھنے ہیں اور ریاست اور ملک کی عزت اور استحکام پر کسی کے ساتھ کمپرومائز نہیں کرتے، اس پزیرائی کو ہر محب وطن سیاست دان نے بھی اپریشیٹ کیا ہے ۔ اس میں پاک فوج کے سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر صاحب اور تمام متعلقہ اداروں کا کردار قابل تحسین ہے ۔اس میں دو رائے نہیں ہے کہ پاکستان اور بالخصوص بلوچستان کی سالمیت، خودمختاری اور استحکام ہمارے لیے محض جغرافیائی حدود نہیں بلکہ ایک واضح ریڈ لائن ہیں، جن پر پوری قوم بلا امتیاز یکجا کھڑی ہے؛ یہ اتحاد اس حقیقت کا مظہر ہے کہ قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں، جبکہ دوسری جانب پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن کے قیام میں ایک ذمہ دار اور مثبت کردار ادا کیا ہے،چاہے وہ دہشت گردی کے خلاف قربانیاں ہوں، اقوامِ عالم کے ساتھ تعاون ہو یا خطے میں استحکام کی کوششیں،اس کے برعکس بھارت کی جانب سے خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے، اندرونی معاملات میں مداخلت اور منفی پراپیگنڈے کی متعدد سازشیں نہ صرف بے نقاب ہو چکی ہیں بلکہ عالمی سطح پر اس کے مؤقف کو کمزور اور اسے تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہیں؛ آج دنیا حقیقت کو پہچان رہی ہے کہ امن، برداشت اور ذمہ داری کا راستہ پاکستان کا ہے، اور یہی راستہ خطے کے روشن مستقبل کی ضمانت بھی ہے۔@

عالمی کشمکش میں پاکستان کا کردار

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Install App

By installing our application, you can access our content faster and easier.

Login

Daily Sahafat Quetta Log in or create an account now to benefit from its privileges, and its completely free.!

Follow us