Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
وفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصروفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقبلوچستان میں سرمایہ کاری کا فروغ پائیدار ترقی کیلئے ضروری ہے، ظہور بلیدیشہریوں کو مشکلات سے نجات دلانا ترجیح ہے، ایس ڈی پی او اکبر علیمرحوم خوشحال خان کی دسویں برسیالحمد اسلامک یونیورسٹی میں نیب بلوچستان کا آگاہی سیمینارپاکستان اور مالدیپ کے تعلقات باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں،سیدال خان ناصر

توانائی بحران بڑھنے کا خدشہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ


امریکا کا ایران کے خلاف ناکہ بندی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد توانائی مارکیٹ میں ایک بار پھر تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق لندن میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 8.17 ڈالر کا بڑا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی قیمت بڑھ کر 119 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح ابوظہبی بینچ مارک مربن خام تیل کی قیمت میں بھی 2.61 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد یہ 109.3 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ تیل کی عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے اثرات مشرق وسطیٰ سمیت خطے کے دیگر ممالک میں بھی اثر انداز ہو رہے ہیں۔

اسی سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے گزشتہ روز کابینہ اجلاس میں مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں دوبارہ آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ہمیں بھی نئی قیمتوں کا تعین کرنا ہے اور بہت چیلنجنگ صورت حال کا سامنا ہے لیکن اجتماعی بصیرت اور کاوشوں سے صورت حال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *